بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن خاران زون کی جانب سے بامسار کی تحریر “بی ایس او کا مقدمہ” کے موضوع پر اسٹڈی سرکل منعقد ہوا جس میں سنگت بالاچ آجو نے لیڈ آف دی جبکہ ڈپٹی آرگنائزر سہیل بلوچ نے کاروائی چلائی۔

رپورٹ: بی ایس او، خاران زون

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن خاران زون کی جانب سے آج مرکزی آرگن بامسار کی تحریر ” بی ایس او کا مقدمہ” پر ایک اسٹڈی سرکل کا انعقاد کیا گیا جس میں کئی ساتھیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور بی ایس او کے مقدمے پر اپنی زبردست بحث رکھی۔

بی ایس او خاران زون نے اپنے اراکین کی سیاسی علم و شعور، تربیت اور کیڈرسازی مہم کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے آج ایک اسٹڈی سرکل کا انعقاد کیا جس کا موضوع “بی ایس او کا مقدمہ” تھا جو کہ بی ایس او کے موقف، بیانیہ، وژن اور روڈ میپ کو واضح کرتا ہے۔

سنگت بالاچ آجو نے لیڈ آف دیتے ہوئے اس یقین کا مظاہرہ کیا کہ بی ایس او وہ واحد مادر علمی اور پلیٹ فارم ہے جو ہمیں سیاسی علم و شعور، تربیت اور صلاحیتوں سے لیس کرکے ہمیں اس نہج تک پہنچاتی ہے جہاں ہم اپنے اس قومی زبوں حالی اور بحرانی کیفیت سے باآسانی نجات پاسکتے ہیں اور اپنے معروض کو اپنے شعوری فیصلوں کے موافق شکل دے کر قائم رکھ سکتے ہیں۔ اس لیئے، ہمیں بی ایس او کیساتھ فکراً و عملاً جڑ کر خود کو منظم، متحد و متحرک رکھ کر جدوجہد کرنا چائیے اور یہ تب ممکن ہے جب ہم اس عظیم ادارے کی اہمیت کو جان لیں اور اس کو اپنی زندگی کی اولین ترجیح بلکہ اوڑھنا بچھونا بنا دیں۔ بغیر اس عظیم ادارے کہ ہمارے لیئے اس سیاسی و سماجی، معاشی اور قومی بحرانی صورتحال سے نکلنا ناممکنات میں سے ہے۔

بحث کو سمیٹتے ہوئے تمام ساتھیوں نے اپنی سیاسی تعلیم و تربیت کے انقلابی عمل کو جاری رکھنے کا عہد و پیمان کیا اور اپنے مطالعہ و سیاسی ڈیولپمنٹ پر خصوصی توجہ دینے پر زور دینے کا عزم کیا۔ اس کے علاوہ، یہ بھی عزم کیا کہ آج کے بعد بلاناغہ ہفتہ وار اسٹڈی سرکل رکھیں گے اور اپنے سیکھنے کے عمل کو برق رفتاری سے جاری رکھیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.