کوئٹہ میں طلباء کے احتجاج پر پولیس کی لاٹھی چارج، تشدد اور درجنوں طلبہ کی گرفتاریوں کے خلاف تربت پریس کلب کے باہر 25 ستمبر بروزِ ہفتہ صبح 11 بجے بی ایس او اور بی ایس او پجار کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا جائیگا۔ سیاسی و سماجی کارکنان سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔

اعلامیہ

پاکستان میڈیکل کمیشن کے خلاف کوئٹہ میں دھرنے پر بیٹھے پرامن طلباء پر پولیس نے گزشتہ شب حملہ کرکہ انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور سو سے زائد طلباء کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ جس کے ردعمل میں آج بھی کوئٹہ میں طلباء سراپا احتجاج ہیں اور ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اسی اثناء میں بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار) تربت میں احتجاجی مظاہرہ منعقد کرینگے۔

طلباء تنظیموں کا مشترکہ احتجاجی مظاہرہ 25 ستمبر کو صبح 11 بجے تربت پریس کلب کے باہر منعقد ہوگا جس میں تمام سیاسی جماعتوں، طلباء، اساتذہ اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.