بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اتھل زون کی جانب سے شہید حانی بلوچ کی یاد میں شمعیں روشن کرکہ انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

زونل پریس سیکریٹری ( سنگت زکریا شاہوانی)

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اتھل زون کے زیر اہتمام شہید حانی بلوچ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ہاسٹل میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں شمعیں روشن کی گئی۔

تعزیتی ریفرنس میں بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ( پجّار ) اور بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے کارکنان سمیت دیگر طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس دوران مختلف طلباء تنظیموں کے کارکنان نے شہید حانی بلوچ کے طلباء کیلئے جہدوجہد کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج کے جابر اور استحصالی نظام نے طلباء کو تعلیم سے دور کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید حانی بلوچ جو کہ ان پالیسیوں کے خلاف ہر موڑ پر سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی رہی ہے اور ان کی جہدوجہد کو اسی طرح جاری و ساری رکھنے کا عزم رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج وقت کا تقاضا یہی ہے کہ ہم ظلم کو کھل کر ظلم کہیں اور ہر ان اقدامات کی کھل کر مخالفت کریں جو حقوق کو غصب کرنے کے لیے اٹھائے جاتے ہیں۔ اور موت بر حق ہے جس کے خوف ہمارے جذبات میں کمزوری نہیں لا سکتی۔

آخر میں شہید حانی بلوچ کی ایصال ثواب کے لئے دعا کا اہتمام کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.