کوہلو: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کوہلو زون کے زیر اہتمام شہید حانی بلوچ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا

کوہلو ( نذر بلوچ قلندرانی )

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کوہلو زون کے زیر اہتمام شہید حانی بلوچ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے نیشنل پریس کلب کوہلو کے سامنے ایک تعزیتی ریفرنس منعقد کی گئی جس میں شمعیں روشن کرکے شہید حانی بلوچ کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

تعزیتی ریفرنس میں پیپلز پارٹی کے سیاسی نوجوان میر جلیل مری، میر راحیل عجاز مری، قبائلی رہنما میر بجار خان مری، بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے کارکنان سمیت دیگر طلبہ سیاسی و سماجی کارکنان اور سول سوسائٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر میر جلیل مری، نیشنل پریس کلب کے جنرل سیکرٹری مالی جان مری، قبائلی رہنما میر بجار خان مری، صدام مری اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ہر ظلم و جبر کا مخالفت کرینگے جہاں مظلوم پر ظلم ہوگا اسکے خلاف جدوجہد کرینگے اور مظلوم کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہید حانی بلوچ کے شہادت کے اصل اسباب عوام کے سامنے لائیں جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد کسی کے مخالفت کرنا نہیں ہے بلکہ ہماری کوشش ہے کہ نوجوانوں میں شعور بیدار کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوہلو کے بےحسی دیکھ کر یوں محسوس ہوتا ہے کہ ہم سب سے وہ ایک خاتون بہتر تھی جو گزشتہ روز شہید ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم خوف وحشت کی وجہ سے شہید حانی بلوچ کے لئے کچھ نہیں کرسکتے لیکن اس بات کو یاد رکھا جائے یہ واقعہ کل ہمارے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔ ابھی بھی وقت ہے کہ ظلم کو کھل کر ظلم کہا جائے کیونکہ ایک دن مرنا سبھی کو ہے آخر میں شہید حانی بلوچ کی ایصال ثواب کے لئے دعا کی گئی جبکہ ان کی شہادت پر جوڈیشل انکوائری کرنے کا مطالبہ بھی کردیا

Leave a Reply

Your email address will not be published.