بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نوشکی زون کا سینئیر باڈی اجلاس منعقد، زونل آرگنائزنگ باڈی مرکزی جوائنٹ سیکریٹری جیئند بلوچ کی موجودگی میں تشکیل دی گئی، جس کے مطابق فہیم بلوچ آرگنائزر ، جاوید بلوچ دپٹی آرگنائزر، زید بلوچ سیکریٹری اطلاعات جبکہ مبشر بلوچ اور خالد بلوچ آرگنائزنگ باڈی کے رکن منتخب ہوئے۔

رپورٹ: بی ایس او، نوشکی زون

اجلاس کا آغاز شہداء بلوچستان کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور بعد ازاں تعارفی نشست منعقد ہوا۔

بین الاقوامی ایجنڈے میں مرکزی سینئر جوائنٹ سیکریٹری جئیند بلوچ نے عالمی اور علاقائی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آج سرمایاداری نظام کی معاشی بحران اس کی تشکیل کردہ ریاست اور قانون عام عوام کی زندگیوں کو تہس نہس کر چکا ہے۔ تیسری دنیا کے علاوہ پہلی دنیا میں بھی تنگدستی نے عوام کو سڑکوں پے آنے پر مجبور کردیا ہے۔ کوئی ایسا شہر باقی نہیں رہا جہاں ہر سال کوئی بڑا تحریک رونما نہیں ہو رہا ہو۔ افریکہ اور امریکہ میں بلیک لائیوز میٹر سے لیکر ہندوستان میں لاکھوں کسانوں کے آئی ایم ایف کے متعارف کردہ نئے معاشی منصوبے کے خلاف ٹریکٹر مارچ اس نظام کے تباہی کا اندیشہ دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آئے روز اساتذہ طلباء اور عام محنت کشوں کی احتجاجات بڑھتے جا رہے ہیں جن کو واضح راستہ اور قیادت نہ ملنے کی وجہ سے کامیابی نہیں مل پا رہی ہے۔

اجلاس میں موجود سنگتوں نے بحث کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ بلوچ سرزمین پر جبر استحصال اور بڑھتی ہوئی تنگدستی کے خلاف ریاست کے تمام حربوں سے دبائے ہوئے بلوچ قوم کئی طرح سے اپنا اظہار کر رہی ہے اور آج سیاسی قیادت کا بحران شدت سے محسوس کیا جا رہا ہے جسے پورا بلوچ قوم کے اس نرسری بی ایس او کو دوبارہ قائم کرنے سے ہی پُر کیا جاسکتا ہے جس نے ماضی میں بھی شاندار طریقے سے اپنا فرائض سر انجام دیا تھا۔

تنظیمی امور کے ایجنڈے میں ساتھیوں نے تنظیمی کام کو سراہتے ہوئے نوشکی زون کے قیام کو عظیم بڑھوتری قرار دیا اور بی ایس او کو فعال و منظم کرنے کی حکمت عملی پر تفصیلی بحث کی اور نوشکی زون کی پانچ رکنی آرگنائزنگ باڈی تشکیل دی گئی جس کے مطابق زونل آرگنائزر فہیم بلوچ ، ڈپٹی آرگنائزر جاوید بلوچ، پریس سیکریٹری زید بلوچ جبکہ خالد بلوچ اور مبشر بلوچ آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان منتخب کیئے گئے اور سنیئر جوائنٹ سیکرٹری جیئند بلوچ نے نئے ساتھیوں کو مبارکباد دی اور حلف لیا۔

آخر میں قومی کونسل سیشن کی تیاریوں کے اہداف طے کیے گئے اور تنظیم کو فعال و منظم کرنے کی حکمت عملی ترتیب دی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.