بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن شال زون کا سینئر باڈی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں قومی و عالمی تناظر کے ساتھ اہم تنظیمی امور کے ایجنڈے زیر بحث رہے۔ جب کہ آئندہ کے لائحہ عمل میں اہم فیصلہ جات لیے گئے۔

رپورٹ: شال زون بی ایس او

بلوچ اسٹوڈنس آرگنائزیشن شال زون کا سینئر باڈی اجلاس زیر صدارت غلام رسول آزاد منعقد ہوا جس کے مہمان خاص مرکزی سیکریٹری اطلاعات اورنگزیب بلوچ تھے۔ اجلاس میں زونل رپورٹ، جامعہ بلوچستان یونٹ کی رپورٹ اور تنظیمی امور کے اہم ایجنڈے زیر بحث رہے جبکہ اجلاس کی کاروائی زُونل جوائنٹ سیکریٹری مقصود بلوچ نے چلائی۔

اجلاس کا باقاعدہ آغاز شُہدائے بلوچستان کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی سے کیا گیا، بعدازاں زونل ممبران نے اجلاس میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے قومی و عالمی سیاسی تناظر تنظیمی امور کے ایجنڈوں پر تفصیلی بحث کی اور آئندہ کے لائحہ عمل میں اہم فیصلہ جات لیے گئے۔

اجلاس میں تنظیمی ارکان نے قومی و بین الاقوامی سطح پر سیاسی و معاشی اور سماجی و انسانی بحرانات، سامراج ممالک کے معاشی جنگ، مظلوم قوموں اور طبقات کو ہر لحاظ سے مظلومیت و محرومیت کے دلدل میں دھکیلنے پر خوبصورت بات رکھی۔ اس کے علاوہ، محکوم اقوام اور طبقات کی بے بسی اور ان کے حقوق کی تحفظ اور نمائندگی کیلئے اداروں اور لیڈرشپ کے فقدان پر سیر حاصل گفتگو کی اور بعدازاں، سامراج ممالک، ان کے استحصالی و جبری نظام اور پالیسیوں کے خلاف بی ایس او کی نظریاتی جنگ، جہد مسلسل کو واضح کیا اور مزید کہا کہ بی ایس او کے موجودہ لیڈرشپ نے تنظیم کو ایک اعلیٰ مقام پر کھڑا کر دیا ہے۔ اس پورے عرصے میں موجودہ لیڈرشپ نے بہترین اقدامات اور فیصلہ جات اُٹھائے ہیں۔ جس میں اہم ترین فیصلہ تنظیم کا بائیسواں قومی کونسل سیشن کا بھی ہے جو طلبا سیاست میں ایک عرصے سے موجود جمود، سطحی پنا اور ظلم و جبر کے خلاف خوف کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

مزید ساتھیوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوٸے کہا کہ تنظیم کے اندر لکھنے پڑھنے کے رجحان کو پروان چڑھایا گیا ہے اور بامسار جیسے سیاسی لٹریچر کے کامیاب اجراء کے بعد دوسرے ایڈیشن کا اجراء اور بامسار کا دوسرا شمارہ بھی نظریاتی بڑھوتری میں نمایاں کردار ادا کرے گی۔ آج ہم ایک اہم پوزیشن پہ کھڑے ہیں جہاں طلباء کا اعتماد بی ایس او، بلوچ طلبہ سیاست اور نظریاتی جدوجہد پر بحال ہوا ہے اور بی ایس او کی درست حکمت عملی سے طلبہ طاقت دوبارہ بحالی کی جانب گامزن ہے جسے حتمی منزل تک پہنچانا تمام ارکان کا اولین فریضہ ہے۔

آئندہ کے لائحہ عمل میں اہم فیصلہ جات لیے گئے جس میں جامعہ بلوچستان کے اندر طلباء کو درپیش مسائل پر چارٹر تشکیل دینے اور تحریک کا آغاز، کونسل سیشن کی تیاریوں کے حوالے سے متعدد کمیٹیوں کی تشکیل پذیری اور یونٹ کے وزٹس اور یونٹ سازی کے عمل شامل ہیں۔

اجلاس کا اختتام انقلابی جذبات کیساتھ اس عہد پر کیا گیا کہ ہر کارکن پہلی ترجیح پر بی ایس او کے مشن کو آگے بڑھائے گا اپنی تنظیمی و قومی زمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے انھیں عمدگی کے ساتھ تمام ساتھی نبھائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.