تربت: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چئیرمین ظریف رند کا تربت میں تنظیمی دورہ، زونل ارکان سمیت یونیورسٹی اور میڈیکل کالج کے طلباء سے سیاسی نشستیں منعقد ہوئیں۔ ساتھیوں کو زونل جنرل باڈی منعقد کرنے اور قومی کونسل سیشن کے اہداف مکمل کرنے کی تاکید کی۔

رپورٹ: ممبر سنٹرل کمیٹی، بی ایس او

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چئیرمین ظریف رند نے تنظیمی وزٹ کے موقع پر تربت یونیورسٹی، عطا شاد ڈگری کالج اور مکران میڈیکل کالج کا دورہ کیا اور نئے آنے والے دوستوں کو مدر آرگنائزیشن بی ایس او میں ویلکم کیا۔

چئیرمین نے ساتھیوں سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آج کے عہد میں ہر باشعور طالب علم پر فرض ہیکہ وہ اپنی قومی زمہ داریوں کا ادراک کرتے ہوئے قومی اداروں کو منظم و مظبوط کرنے میں کردار ادا کریں اور طلباء کی بکھری ہوئی طاقت کو دوبارہ منظم و بحال کرنے کا ضامن بنیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی عمل سے دوری اختیار کرنے کی وجہ سے طلباء اپنے اصل مقاصد سے روز بہ روز دور ہوتے جا رہے ہیں جسکا نقصان پورے قوم کو ہو رہا ہے۔ آج کے عہد کے اندر اگر طلباء اپنے حقیقی کردار کو سمجھنے میں ناکام رہے تو ہماری آنے والی نسلوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہوگا جسکے زمہ دار آج کی ہماری نسل ہوگی۔ اسلیے ضروری ہیکہ آج کے طلباء اپنے قومی اداروں کے ساتھ جڑ کر اپنا قومی فریضہ ادا کریں۔

چیئرمین نے بی ایس او کے بائیسویں قومی کونسل سیشن کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی کونسل سیشن فکری طلبہ سیاست کی بحالی کا ضامن ہے۔ بی ایس او کو بحران سے نکال کر ایک بار پھر اسکی درست حیثیت پر منظم کرنے پر تمام ساتھی داد کے حقدار ہیں اور بی ایس او کی بحالی کے ساتھ بلوچ عوام کا اعتماد جدوجہد پر بحال ہو رہی ہے اور مایوسی و بیگانگی کے بادل جڑھ رہے ہیں۔

چیئرمین نے ساتھیوں کو مرکزی کونسل سیشن کی تیاریوں کو تیز کرنے اور زونل جنرل باڈی منعقد کرنے کی تاکید کی اور تنظیم کے پروگرام کو عوام کے وسیع تر حلقوں تک پہنچانے پر زور دیا۔

تربت زون کے ساتھیوں نے دو ہفتوں کے اندر اندر یونٹ سازیاں مکمل کرکہ جنرل باڈی منعقد کرنے کا ہدف لیا ہے۔ اور مرکزی چیئرمین کے وزٹ کے نیک شگون قرار دیتے ہوئے رہنمائی کا عظیم موقع قرار دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.