کوہلو: سفید میں سرکاری گرلز اسکول میں دھماکے کی مذمت کرتے ہیں، بی ایس او، کوہلو زون
کوہلو ( نذر بلوچ قلندرانی ) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کوہلو زون نے اپنی ایک مذمتی بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز کوہلو کے علاقے سفید میں سرکاری گرلز اسکول میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ضلع کوہلو میں حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے تعلیم کی اشد فقدان ہے دوسری طرف بزدلانہ دہشت گرد اس طرح کے کام سر انجام دے کر علاقے کو مزید جہالت کی اندھیروں میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبر جس میں محکمہ ایجوکیشن کے آفسران سرکاری اسکولوں میں ٹیچروں کو ڈیوٹی پر پاپند کرنے کے بجائے ان سے بھتہ مانگ رہے ہیں جس کی ردعمل میں بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کوہلو زون کا کہنا تھا کوہلو سے منتخب محکمہ ایجوکیشن کے وزیر میر نصیب اللہ مری مذکورہ افسران کے خلاف کارروائی کریں نہیں تو تنظیم احتجاج کا دائرہ وسیع کریگی۔