‎بلوچ اسٹوڈنس آرگنائزیشن شال زون کے نائب صدر ثناء آجو کی زیر صدارت شہید حمید یونٹ کا اجلاس منعقد ، یونٹ باڈی تشکیل دی گئی ۔ جسکے مطابق ابرار جمالدینی یونٹ سیکریٹری جبکہ اُسامہ بلوچ ڈپٹی یونٹ سیکریٹری منتخب ہوئے

‎رپورٹ : شال زون ، بی ایس او

‎بلوچ اسٹوڈنس آرگنائزیشن شال زون کے شہید حمید یونٹ کا یونٹ باڈی اجلاس زونل نائب صدر ثناء آجو کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ جس میں تنظیم کے مرکزی رُکن خلیفہ برکت مہمان خاص تھے۔

‎اجلاس میں مُختلف ایجنڈے زیر بحث لائے گئے جس میں تعارفی نشست ، تنظیمی امور اور آئندہ کا لائحہ عمل کے ایجنڈے شامل تھے۔

‎اجلاس کا باقاعدہ آغاز شُہدائے بلوچستان کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی سے کیا گیا اور بعد ازاں تعارفی نشست میں دوستوں کے تعارف کے ساتھ یونٹ اجلاس کی اہمیت پر رُوشنی ڈالی گئی۔

‎تنظیمی امور کے ایجنڈے پر بحث کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم طلبہ کو اکٹھا کرکے ایک فکر سے جُوڑے رہنے اور اجتماعی جدوجہد کی جانب راغب کرنے کا نام ہے۔ تنظیم طلباء کو قوت بخشتی ہے۔ طلبہ کے حق میں طلبہ کی دفاع کی جنگ میں تنظیم طلبہ کو شعور دیتی ہے اور اجتماعی مفادات کی جانب راغب کرتی ہے۔

بحیثیت طلبہ ہم پر یہ زمہ داری عائد ہوتی ہیکہ ہم تنظیم کے جانب رجوع کریں۔ اور ہم سمجھتے ہیں بی ایس او ہی وہ واحد ادارہ ہے جو پچھلے ۵۳ سالوں سے طلبہ مفاد کی جنگ لڑ رہی ہے اور آج ہم شہید حمید یونٹ کی ابتدا کرنے جا رہے ہیں۔ وہ حمید جو محکوم کے لئے آواز بُلند کرتے ہوئے بی ایس او کے سُرخ پرچم کی لاج رکھتے ہوئے تاریخ کے پنوں میں ہمیشہ ہمیشہ کے لیے امر ہوگئے۔

‎بی ایس او نے ہمیشہ وہ سر پیدا کئے جو استحصالی قوت کے سامنے کبھی جُکے نہیں ہیں۔ بی ایس او کہ وہ کردہ کیڈر کی زہن سازی اس طرح ہوتی ہے کہ اُنہوں نے ہمیشہ قوم اور سرزمین کی دفاع فرض اوّل سمجھ کر ادا کرتا ہے۔

‎آئندہ لائحہ عمل کے ایجنڈے میں بلوچ اسٹوڈنس آرگنائیزیشن شال زون کے شہید حمید یونٹ کا باقاعدہ تشکیل عمل میں لایا گیا جس میں تمام ساتھیوں کے مشترکہ اور باہمی اتفاق سے ابرار جمالدینی کو یونٹ سیکٹری جبکہ اُسامہ بلوچ کو ڈپٹی یونٹ سیکٹری مُنتخب ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.