گرلز ڈگری کالج تربت کے ٹرانسپورٹ کو جلد از جلد بحال کیا جاٸے: بی ایس او

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگناٸزیشن کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ کافی عرصے سے گرلز ڈگری کالج تربت کے بسز کے خراب ہونے کی وجہ سے سامی، شاپک، شہرک اور دور دراز علاقوں کے طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ طالبات نے بس سروس کی بحالی کےلیے کالج انتظامیہ، ڈی سی کیچ سمیت حکامِ بالا کو طالبات کی جانب سے درخواستیں دی جا چکی ہیں مگر ابھی تک کوٸی پرسان حال نہیں۔ طالبات کو بنیادی سہولت مہیا کرنا حکومت کا اولین فرض ہے۔ اس سے پہلے بھی ہوشاب میں طلباء اپنی بنیادی مسائل کو لیکر روڈوں پر  نکلے تھے مگر طلباء کے مسائل کو سنجدیگی سےنہیں لیا گیا. حکومتی اداروں کو چاہیے کہ تعلیم کی بڑھوتری کیلئے ان طالبات کی مانگ کو جلد سے بیشتر پورا کرے تاکہ ایک مثبت رجحان پروان چڑھے اور غریب عوام مذید تعلیم کی طرف رجوع کرسکے۔

بلوچستان  میں بہت ہی کم  تعداد میں فی میل طلبہ کو پڑھنے کا موقع ملتا ہے اگر ان کے مسائل کو حل نہیں کیا گیا تو ان طلباء کے لیے  مزید  تعلیمی دروازے بند ہونگے جس کا نقصان پورے قوم کو اٹھانا پڑے گا۔ ویمن یونیورسٹی کے مسائل ہنوز حل نہیں ہوپائے ہیں اور طلبا پر مسلسل جبر کا سلسلہ دراصل تعلیم دشمنی کی غماز ہے جس کا سدباب لازمی ہے۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکام بالا اس مسٸلے کا جلد از جلد نوٹس لے کر گرلز ڈگری کالج کی بسز بحال کرے اور انہیں مذید سہولیات مہیا کریں تاکہ طالبات اپنی پڑھاٸی جاری رکھ سکیں اور علمی عمل کی حوصلہ افزائی ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.