بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن مستونگ زون کا سینیئر باڈی اجلاس جوائنٹ سیکرٹری شیرباز بلوچ کے زیر صدارت منعقد ہوا۔

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن مستونگ زون کا سینیئر باڈی اجلاس زیرِصدارت جوائنٹ سیکرٹری شیرباز بلوچ منعقد ہوا جس کے مہمان خاص مرکزی کمیٹی کے ممبر نصیر بلوچ تھے، جبکہ اجلاس کی کارروائی مستونگ زون کے ممبر سراج بلوچ نے چلائی۔

اجلاس میں قومی و بین الاقوامی تناظر سمیت تنظیمی امور اور آئیندہ کا لائحہ عمل کا ایجنڈا زیر بحث رہا۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز شہدائے بلوچستان اور دنیا بھر کے انقلابی شہدا کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی سے ہوا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیرباز بلوچ نے دنیا بھر میں مضبوط ہوتے ہوئے انقلابی رجحانات پر بات رکھی. انہوں نے کہا کہ جہاں پوری دنیا میں غریب و محکوم عوام کی تحریکیں از سر نو جڑ پکڑ رہی ہے اور روز افزوں سطح پر پھیلتی جارہی ہے، وہی نئے حالات اور تاریخی جبر بلوچستان کی عوام کو بھی سیاسی تحرک کی جانب بڑھا رہا ہے۔

حال ہی میں گوادر میں اٹھنے والی تحریک بھی عالمی سطح پر رونما ہونے والی تبدیلیوں کی کڑی ہے. جو بلوچستان میں سیاست کے ایک نئے عہد کا آغاز ثابت ہوسکتی ہے. گوادر میں محنت کش عوام کا ابھرنا سالوں سے پنپنے والے غم و غصہ کی نشان دہی کرتی ہے، لیکن منظم کیڈر کی کمی کی وجہ سے یہ بلوچستان بھر کی تحریک بننے سے قاصر رہی. قائدین نے گوادر تحریک کو سراہتے ہوئے کہا کہ گوادر حق دو تحریک تمام کمیوں کے باوجود ایک اہم سیاسی قدم کے طور پر دیکھی جاسکتی ہے جس کے اثرات پورے بلوچستان پر پڑے ہے اور آنے والے وقتوں میں مذید تحاریک کا باعث بنے گی۔

مرکزی قائدین نے مذید کہا کہ تنظیم کو منظم اور مضبوط کیڈر ساز ادارہ بنانے کی اولین شرط ڈسپلن اور کمٹمنٹ ہیں. ایک انقلابی کارکن میں جب تک یہ دونوں خصوصیات نہیں ہونگی وہ انقلابی معیار کے مطابق اپنے سیاسی اہداف مکمل نہیں کرپائیں گے. دونون شرائط ازخود انقلابی کام کی نشان دہی کرتی ہے اور کیڈر سازی کے عمل کی لازمی شرط ہے۔ آج بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا بنیادی کام ڈسپلنڈ کیڈر کو تشکیل دینے کا ہے جو مستقبل میں آنے والی خودرو تحریکوں کو ایک منظم سیاسی تحریک کی صورت میں بدل کر اسے انقلاب کی جانب بڑھائے گا۔ اگر آج ہم تنظیمی ڈسپلن پر کمپرومائز کرینگے تو آنے والے کل کی لیڈر شپ بھی اسی تذبذب میں مبتلا ہو گی، جس کیلئے ضروری ہے کہ آج سے ہی اپنی نظریاتی بنیادوں کو مضبوط کرکے آگے بڑھا جائے۔

اجلاس میں مذید تنظیمی امور پر تبادلہ خیال ہوا اور آئندہ کے لائحہ عمل میں تنظیمی کام کو مستونگ میں تیز اور تواناں کرنے کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دی گئی اور آرگنائزنگ باڈی جلد بنانے کی زمہ داری لی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.