بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن مستونگ زون کا سینئیر باڈی اجلاس زیر صدارت چیئرمین چنگیز بلوچ منعقد، زونل آرگناٸزنگ باڈی تشکیل دی گٸی جسکے مطابق زونل آرگنائزر سنگت رحمان، ڈپٹی آرگنائزر سراج بلوچ جبکہ پریس سیکریٹری فرید بلوچ منتخب ہوئے

رپورٹ: پریس سیکریٹری مستونگ زون

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگناٸزیشن مستونگ زون کا سینیٸر باڈی اجلاس زیر صدارت مرکزی چیئرمین چنگیز بلوچ منعقد ہوا۔ اجلاس کے مہمان خصوصی سینیٸر واٸس چیٸرمین جیٸند بلوچ تھے۔ جب کہ اجلاس کی کاررواٸی رحمان بلوچ نے چلاٸی۔ اجلاس میں عالمی و علاقاٸی سیاسی صورتحال، تنظیمی امور، آٸندہ کا لاٸحہ عمل اور زونل آرگناٸزنگ باڈی کی تشکیل کے ایجنڈے زیرِ بحث رہے۔

اجلاس کا باقاعدہ آغاز بلوچستان سمیت دنیا بھر کے انقلابی شہیدوں کے اعزاز میں دو منٹ کی خاموشی سے کیا گیا۔ عالمی و علاقاٸی تناظر کو زیر بحث لاتے ہوٸے انقلابی ساتھیوں نے کہا کہ اس وقت عالمی سرمایہ دارنہ نظام اپنے ہی تضادات میں مسلسل گھرتا چلا جا رہا ہے اور یوکرین پر ان سامراجیوں کی آپسی رشہ کشی اور چین و امریکہ کا مفاداتی بحران نے ایک پھر دنیا کو سرد جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کر دیا ہے۔ اسی کے ساتھی عالمی سطح پر محکوموں کے صفوں بھی ایک مثبت لہر دوڑ رہی ہے جس میں واضح مثالیں مودی سرکار کے خلاف ھندوستان میں کسانوں کی فتح اور لاطینی امریکہ کے ممالک میں سوشلسٹ کی جیت ہے۔

رہنماٶں نے مزید کہا کہ تحریکیں کوٸی سانحہ نہیں ہوتیں بلکہ اس کے پیچھے مادی اصولوں پر مبنی بہت سارے مادی وجوہات ہوتے ہیں۔ گوادر کی عوامی تحریک بھی ایک ایسا ہی تحریک ہے جس کے اثرات مختلفوں شکلوں میں پڑتے رہیں گہ مگر افسوسناک بات یہ ہے کہ شدید قیادتی بحران کے سبب اس کو انقلابی انداز میں لے جانی کمی اب تک موجود ہے۔ مگر اس وقت اس عوامی تحریک کے ساتھ جڑنے اور عوامی قیادت کو سامنے لانے کی اشد ضرورت ہے۔

قاٸدین نے کہا کہ بی ایس او اس وقت کامیابی کے تحت ایک انقلابی قیادت تراشنے کا عمل جاری رکھے ہوٸے ہیں اور ایسے سماجی و قیادتی بحران پر بی ایس او جیسی انقلابی تنظیم ہی قابو پاسکتا ہے۔

آخر میں مستونگ زون کا زونل آرگناٸزنگ باڈی تشکیل دے دیا گیا جس میں آرگناٸزر سنگت رحمان بلوچ، ڈپٹی آرگناٸزر سنگت سراج بلوچ اور پریس سیکریٹری فرید بلوچ منتخب ہوٸے جب کہ اختر شاد بلوچ اور کامریڈ غلام علی بلوچ آرگناٸزنگ باڈی کے ممبر منتخب ہوٸے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.