بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن خضدار زون کا سینیٸر باڈی اجلاس، زونل آرگناٸزنگ باڈی تشکیل دے دی گٸی

رپورٹ: پریس سیکریٹری خضدار زون

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین چنگیز بلوچ کی صدارت میں خضدار زون کا سینیٸر باڈی اجلاس منعقد کیا گیا جب کہ اجلاس کی کاررواٸی سنگت سراج بلوچ نے چلاٸی۔ اجلاس کے اعزازی مہمان خصوصی بی ایس او کے مرکزی واٸس چیٸرمین کامریڈ جیٸند بلوچ تھے۔ اجلاس میں تعارفی نشست، عالمی و علاقاٸی سیاست، تنظیمی امور اور زونل آرگناٸزنگ باڈی کی تشکیل ایجنڈے شامل تھے۔

اجلاس کا باقاعدہ آغاز شہدائے بلوچستان و دیگر کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی سے ہوا۔ تعارفی نشست کے بعد علاقائی و بین الاقوامی تناظر پہ گفتگو کرتے ہوئے ساتھیوں نے چین اور امریکہ کی معاشی و سیاسی جنگ میں محکوم اقوام پہ پڑنے والے اثرات اور ہمسایہ ملک افغانستان میں بدحالی اور غذائی قلت پر سامراجی مفادات کا جائزہ لیا گیا، مزید برآں افغانستان میں داعش کی ابھرتی ہوئی طاقت پر بلوچستان کے تناظر میں بات کی گئی ۔ دوستوں نے بلوچستان میں جاری “حق دو تحریک” کو بلوچ قوم کے لیے ایک عوامی تحریک قرار دیا انہوں نے کہا کہ آنے والے وقتگ میں اِس تحریک کے نتائج پورے بلوچستان میں برآمد ہوں گے جس سے بلوچ قوم میں سیاسی بالیدگی و بیداری عوامی سطح پہ دیکھنے کو ملے گی ۔

آخر میں تنظیمی امور میں ساتھی زون کے اندر تنظیمی کام کے مبادیات سیکھنے اور عمل میں لانے پر بات کی ، ساتھ ہی تنظیمی فائنانس پر بھی مفصل گفتگو کی گٸی۔ آرگنائزنگ باڈی کے لیے ساتھیوں کی مشاورت سے سراج بلوچ آرگنائزر، ریاض عالم بلوچ ڈپٹی آرگنائزر، محمد جان درویشؔ پریس سیکریٹری جبکہ گل حسن بلوچ اور شاہجہان بلوچ آرگنائزنگ باڈی کے ممبران قرار پائے چیئرمین چنگیز بلوچ نے باڈی کے نئے منتخب ساتھیوں سے تنظیمی حلف لیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.