یونیورسٹی انتظامیہ کسی کی جاگیر نہیں، داٶد انجنیٸرنگ یونیورسٹی کے طلبا کے تمام مطالبات کی حمایت کرتے ہیں

مرکزی ترجمان: بی ایس او

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگناٸزیشن کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ تعلیمی ادارے انتظامیہ کی زاتی جاگیر نہیں بلکہ انتظامیہ کا وجود بھی طلبا کی وجہ سے ہے، عوامی ٹیکسز سے تنخواہ لینے والی انتظامیہ ہوش کے ناخن لیں، کسی بھی تعلیمی ادارے کے سب سے بڑے اسٹیک ھولڈرز وہاں پڑھنے والے طلبا ہی ہیں۔ داٶد انجنیٸرنگ یونیورسٹی انتظامیہ کی بدمعاشیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں آمر حکمرانوں نے طلبا یونینز پر پابندی عاٸد کر کے تعلیمی اداروں کے اندر انتظامیہ کو پچھلے چار دہاٸیوں سے بدمعاشی کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔ آٸے روز تعلیمی اداروں کے اندر طلبا و طالبات کے ساتھ ظالمانہ و حاکمانہ سلوک اختیار کیا جاتا ہے۔ آٸے روز پاکستان بھر میں مختلف یونیورسٹیوں میں طالبات کو ھراساں کرنے کی خبریں سوشل میڈیا کی زینت بنتی ہیں، مگر بدمعاش انتظامیہ کہی بھی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کرتی اوربڑی ڈھٹاٸی سے ملزمان کا دفاع کیا جاتا ہے۔

بی ایس او کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ داٶد یونیورسٹی آف انجنیٸرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی انتظامیہ کی جانب سے طلبا کے ساتھ ظالمانہ برتاٶ نا قابل قبول ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ اور طلبا کے تمام تر مطالبات کی حمایت کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.