بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کو کامیاب کونسل سیشن کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں: بی ایس او

مرکزی ترجمان: بی ایس او

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگناٸزیشن کے مرکزی ترجمان نے بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ (بی ایس ایف) کے نومنتخب قاٸدین کو کامیاب کونسل سیشن پر مبارک باد دیتے ہوٸے کہا کہ بی ایس ایف کے ساتھی اپنی انتھک جدوجہد اور کامیاب کونسل سیشن کے انعقاد پر داد کے مستحق ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ مادر وطن کی حالت زار، سیاست پر غیر اعلانیہ پابندیاں، بلوچ طلبہ کو درپیش مختلف مساٸل کے ہوتے ہوٸے بھی بی ایس ایف کے ساتھیوں نے کونسل سیشن کرکے ایک سنگ میل عبور کیا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اس بحرانی کیفیت میں طلبا سیاست کو درپیش خطرات کو بھانپتے ہوٸے آنے والے وقت میں بھی اچھے فیصلہ جات لے کر کارروان کا سفر جاری رکھیں گے۔

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نظریاتی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے اور اپنی ساتھی طلبا تنظیموں کے ساتھ سیاسی اشتراک کو بڑھانے کی ہر ممکن کوشش کرتی رہی ہے. امید ہے کہ بی ایس ایف کی نو منتخب کابینہ بھی نظریاتی بنیادوں پر اپنے سیاسی کام کو بڑھاتے ہوئے بلوچ طلبا میں شعوری و فکری رجحانات کو فروغ دے گی۔

بی ایس ایف کو انقلابی شُبھ کامناٶں کے ساتھ اس عظیم قومی کام کی ذمہ داری اٹھانے میں ہر ممکن کمک کرتے رہیں گے اور امید کرتے ہیں کہ ہماری ساتھی تنظیم بھی اتحاد و اتفاق کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرتے ہوئے بلوچ طلبا میں مثبت تبدیلی کا باعث بنے گی۔

اتحاد جدوجہد آخری فتح تک!

Leave a Reply

Your email address will not be published.