کوہلو میں تعلیمی ادارے زبوں حالی کا شکار ہیں، حکام بالا نوٹس لے کر اداروں کو بحال کریں: بی ایس او کوہلو زون

زونل ترجمان: بی ایس او کوہلو زون

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کوہلو زون کے ترجمان نے اپنے کہا ہے کہ بلوچستان کے ضلع کوہلو میں تعلیمی ادارے زبوں حالی کی شکار ہیں کرپشن اور بدعنوانی کے باعث سیکڑوں سرکاری اسکول بند پڑے ہیں ہزاروں اساتذہ اپنی ڈیوٹی سر انجام دیے بغیر مفت میں تنخواہیں وصول کر رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے طلباء و طالبات کی مستقبل تاریکیوں میں نظر آ رہا ہے۔

زونل ترجمان نے کہا کہ ضلع کوہلو میں پرائیویٹ اسکول مالکان تعلیم کے نام پر لوٹ کھسوٹ بند کر کے فیسوں میں کمی کریں ناتجربہ کار اساتذہ کو اپنے اسکولوں میں نہ رکھیں بصورت دیگر بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طلبہ کے ہمراہ ایجوکیشن دفتر کے سامنے دھرنا دے گی۔ احتجاج اس وقت تک جاری رہی گی جب تک ضلع کے تمام اسکولوں کو فعال کرکے اساتذہ کی ڈیوٹی کو یقینی نہیں بنایا جاتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.