بی ایس او کے بانی چیٸرمین کی ناگہانی رحلت باعث رنج و الم ہے، ان کی جہد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں: بی ایس او

مرکزی ترجمان: بی ایس او

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگناٸزیشن کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ ترقی پسند بلوچ قوم پرست رہنما اور بی ایس او کے اولین چیٸرمین ڈاکٹر عبد الحی بلوچ کی ناگہانی رحلت قوم کےلیے انتہاٸی رنج و الم کا باعث ہے، بزرگ قوم پرست رہنما کو ان کے عظیم الشان جدوجہد پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

مرکزی ترجمان نے کہا کہ ڈاکٹر عبد الحی بلوچ اور اس کے دیرینہ ترقی پسند قوم پرست ساتھیوں نے قومی محکومی و بدحالی، بلوچ طلبا کی منتشر و دگرگوں صورتحال کا ادراک کرتے ہوٸے آج سے پانچ دہاٸی قبل عظیم الشان انقلابی تنظیم بی ایس او کی بنیاد رکھی تھی جس نے بلوچ قومی جہد نمایاں اور تاریخی کنٹریبیوشن دی ہے۔ یہ ان اکابرین کی بے لوث جدوجہد ہے کہ جنہوں نے بلوچ قومی جہد بالخصوص طلبہ جدوجہد کو بی ایس او کے ذریعے ایک ایسا ساٸنسی و انقلابی بنیاد عطا کیا جس نے بلوچ محکومی سمیت بلوچ سماج کے اندر موجود دیگر استحصالی قوتوں کو بھی چیلنج کرنا شروع کیا اور یہی تسلسل آگے جا کر بی این واٸی ایم جیسے قومی تنظیموں کی شکل اختیار کر گٸی۔ اس تمام تر قومی جہد اور حاصلات میں ڈاکٹر عبدالحی بلوچ ایک نماٸندہ اور روشن مینار بن کر رہنماٸی کرتے رہے۔

مرکزی ترجمان نے کہا کہ ترقی پسند بلوچ قوم پرست رہنما کے رحلت سے قومی سیاست کو ایک نقصان پہنچا ہے جس کی بھر پاٸی دہاٸیوں تک نہیں ہو پاٸے گی۔ بلوچ اسٹوڈنٹس آرگناٸزیشن بزرگ ترقی پسند قوم پرست رہنما کو اس کے عظیم جہد پر خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.