بی ایس او شال زون کا سینئر باڈی اجلاس جامعہ بلوچستان میں منعقد ہوا اور نئے ہداف میں تربیتی سرکلز اور جامعہ بلوچستان میں کتاب اسٹال لگانے کا فیصلہ لیا گیا

رپورٹ: شال زون

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن شال زون کا سینئر باڈی اجلاس زیر صدارت مرکزی چیئرمین چنگیز بلوچ جامعہ بلوچستان میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملکی و بین الاقوامی صورتحال، تنظیم امور اور آئندہ کے لاعمل کے ایجنڈے زیر بحث رہیں۔ اجلاس کی کاروائی سیکریٹری جنرل نے چلائی۔

اجلاس کے پہلے ایجنڈے پر بات کرتے ہوئے کہا گیا کہ آج دوبارہ سے دنیا میں حالات تیزی کے ساتھ بدل رہے ہیں۔ عالمی سامراجی طاقتوں کے آپسی تضادات کھل کر نئی جنگوں اور صف بندیوں کی صورت میں دنیا بھر دکھائی دے رہی ہیں۔ سماجی حالات کے تناظر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پہلی دنیا میں بھی مجموعی سماجی شعور ظلم و جبر پر قائم اس نظام کے خلاف مختلف عوامی تحریکوں کی صورت میں اپنے غم و غصّے کا اظہار کر رہی ہیں۔ محکوم و غریب عوام کےلیے زندگی کے تمام دروازے بند کیے جارہے ہیں۔ خوراک، روزگار، صحت، تحفظ سب انسان کے پہچ سے کوسوں دور ہیں۔ لیکن حاکم و سرمایہ دار طبقہ آج بھی دنیا کی بڑے حصے اور ذرائع پر قابو رکھتے ہیں۔ اس لیے عام انسان کی زندگی عدم تحفظ کا شکار جب کہ حاکم کو زندگی کی تمام تر سہولیات اور آسائش میسر ہیں۔ تیسری دنیا کے ممالک پر ان تضادات کا گہرا اثر پڑتا ہے جو زندگی کو مزید تلخ بنانے کی وجہ بنتی ہے۔ بلوچستان میں بھی جاری جنگی تسلسل میں تیزی و عام عوام کو بنیادی ضروریات زندگی سے محروم رکھنا اسی سامراجی تسلط کا نتیجہ ہے۔

قاٸدین نے تنظیمی امور پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر حالات تیزی کے ساتھ کروٹ لے رہے ہیں تو ہم پر بھی بہت سی زمہ داریاں عائد ہوتی ہے کیونکہ بلوچ سماج پہلے سے دہائیوں پر محیط جبر و تسلط کا شکار ہے۔ ان جنگوں کی وجہ سے عام بلوچ عوام کی زندگی مزید تباہی کے دہانے پر ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ نوجوان اپنی قدر و قیمت کا ادراک کرتے ہوئے بلوچ نوجوانوں اور سماج کو یکجا کرنے میں ترقی پسندانہ کردار ادا کریں۔ تعلیمی اداروں کی زبوں حالی پر بات کرتے کوئے کہا گیا کہ جامعہ بلوچستان یہاں کی سب سے پرانی اور واحد سرکاری یونیورسٹی ہونے کے باوجود مسائل کے انبار کے سوا کچھ نہیں دیا گیا۔ ہاسٹلز میں سہولیات کا فقدان، فیسوں میں بے تحاشہ اضافہ، اشیاء خوردونوش کی قیمتوں اور غیر معیاری خوراک جیسے کئی دوسرے مسائل آج بھی وجود رکھتے ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ طلبہ کو ان کے بنیادی مسائل کے گرد جوڑ کر طلبہ کے بنیادی حقوق و اختیارات بحال کیے جاسکیں۔

آئندہ کے لائحہ عمل کے ایجنڈے میں فوری اہداف کا تعین کرتے ہوئے فیصلہ جات لیے گئے۔ جس میں ہفتہ وار تربیتی سرکلز کو جاری رکھنے کے ساتھ جامعہ بلوچستان میں کتاب اسٹال لگانے کا فیصلہ لیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.