بلیدہ؛ کلکشان کتب میلہ، سیکریٹری جنرل بی ایس او اورنگزیب بلوچ کی خصوصی شرکت، بامسار لٹریچرز کا بک اسٹال بھی منعقد۔

رپورٹ: بلیدہ زون

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بلیدہ زون کے جاری کردہ بیان کے مطابق کلکشان اسکول بلیدہ میں (بلیدہ زامران سیمی کتاب مراگاہ) لٹریری پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں بی ایس او کے مرکزی سیکرٹری جنرل اورنگزیب بلوچ نے تربت کے تنظیمی وزٹ کے موقع پر لٹریری فیسٹیول میں شرکت کیا۔

کتاب فیسٹیول میں بی ایس او کے لٹریری فرنٹ بامسار لٹریچرز کا اسٹال بھی لگایا گیا جس میں ترقی پسند لٹریچرز دستیاب تھے۔ تنظیم سیکریٹری جنرل نے بُک اسالز کا دورہ کیا اور بلیدہ زامران جیسے غیر ترقی یافتہ اور پسماندہ علاقوں میں کتاب کلچر کو پروان چڑھانے کیلئے بی ایس او کے ساتھیوں کی کاوشوں کو سراہا۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان میں جاری جنگی حالات نے عام عوام کی زندگیوں کو شدید متاثر کیا ہے۔ علاقائی و حکومتی نمائندوں کی جانب سے عوامی مسائل کو دہائیوں سے برسرِ اقتدار طبقہ نے کبھی سنجیدگی سے نہیں لیا جبکہ نوجوان نسل کو دانستہ طور پر ہر طرح کی سماجی برائیوں کی جانب دھکیلا گیا ہے۔

مزید کہا کہ بی ایس او نے ہمیشہ سے بلوچستان میں جاری جنگی جنونیت کے برخلاف ہر فورم پر بلوچستان کے حقیقی مسائل کی نمائندگی کی ہے اور نوجوانوں کو علمی و فکری بنیادوں پر قومی جدوجہد میں مثبت کردار ادا کرنے کا درس دیا ہے۔ اسی عزم کے ساتھ آج بھی بی ایس او کے نوجوان بلوچستان بھر میں بلخصوص پسماندہ علاقوں میں کتاب کلچر اور دیگر ترقی پسند سرگرمیوں میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.