بلوچ اسٹوڈنٹس آرگناٸزیشن مستونگ زون کا آرگنائزنگ باڈی اجلاس زیر صدارت زونل آرگنائزر سنگت عبدالرحمن بلوچ منعقد ہوا۔ اجلاس میں عالمی و علاقاٸی سیاسی صورتحال، تنظیمی امور، آٸندہ کا لاٸحہ عمل کے ایجنڈے زیرِ بحث رہے۔

ترجمان مستونگ زون

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگناٸزیشن مستونگ زون کا آرگنائزنگ باڈی اجلاس زیر صدارت زونل آرگنائزر سنگت عبدالرحمن بلوچ منعقد ہوا اور اجلاس کی کارروائی ڈپٹی آرگنائزر سراج بلوچ نے چلائی۔ اجلاس میں عالمی و علاقاٸی سیاسی صورتحال، زونل رپورٹ، تنظیمی امور، آٸندہ کا لاٸحہ عمل کے ایجنڈے زیرِ بحث رہے۔

عالمی و علاقاٸی تناظر کو زیر بحث لاتے ہوٸے ساتھیوں نے کہا کہ اس وقت عالمی سرمایہ دارنہ نظام اپنے ہی تضادات میں مسلسل گھرتا چلا جا رہا ہے۔ عالمی سطح پر ہونے والی تیز ترین تبدیلیاں جہاں ایک طرف حکمران طبقات کے مابین تضادات کو ابھار رہی ہیں وہی سرمایہ دارانہ نظام کو دوام بخشنے کے لیے عالمی سطح پرقائم کیے گئے ڈھانچے بھی کھوکھلے ہوکر غیر اہم ہوتے جارہے ہیں۔

عالمی سطح پر نظام کے زوال نے جہاں امریکی سامراج اور اسکی معیشت کو کمزور کیا ہےوہاں اس کے دیگر معیشتوں اور سامراجی طاقتوں کے ساتھ تضادات بھی ابھر کر سامنے آئے ہیں ان میں چین سرفہرست ہے جس کے ساتھ امریکہ کا تنازعہ پوری عالمی معیشت کے لئے خطرے کی گھنٹیاں بجارہی ہے۔روس اور یوکرین کے درمیان جنگ عالمی سطح پر رونما ہونے والی تبدیلیوں کی کڑی ہے جو پوری دنیا میں سیاست کے ایک نئے عہد کا آغاز ثابت ہوسکتی ہے.۔

دوستو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں انقلابی رجحانات کے مضبوط ہونے کے ساتھ جہاں پوری دنیا میں غریب و محکوم عوام کی تحریکیں شروع ہو رہی ہے اور روز افزوں سطح پر پھیلتی جارہی ہے وہی نئے حالات اور تاریخی جبر بلوچستان کی عوام کو بھی سیاسی تحریک کی جانب بڑھ رہیں ہیں. گوادر میں اٹھنے والی تحریک اور حال ہی میں بلوچستان میں سرکاری ملازمین اور اسلام آباد میں بلوچ طلبہ کی جبری گمشدگی کے خلاف اٹھنے والے تحریکیں اس بات کی غماز ہیں کہ بلوچستان دنیا پھر کی انقلابی تبدیلیوں کے روبرو رہے گا۔

تنظیمی امور اور آئندہ کا لائحہ عمل پر دوستوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مستونگ میں ہمیں سائنسی نظریات سے لیس ادارے کو فعال رکھنے کے لیے بھرپور نظریاتی کام کرنے کی ضرورت ہے. جس کیلئے زونل ساتھیوں کو روانہ کی بنیاد پر رابطہ کاری کا کہا گیا. اس کے علاوہ مستونگ میں ایک زونل پروگرام رکھنے کا فیصلہ لیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.