بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کوہلو زون کے وفد کا مختلف اسکولوں کا دورہ، اسکولوں کو سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ

رپورٹ: نذر بلوچ، کوہلو زون

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کوہلو زون کے وفد کا کوہلو کے مختلف اسکولوں کا دورہ کیا گیا اور بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی پر تاسف کا اظہار کرتے ہوٸے اسے تعلیم دشمن امر قرار دیا گیا۔

وفد نے بلوچستان ضلع کوہلو کے علاقے تحصیل تمبو کے مختلف اسکولوں کا دورہ کیا اور تعلیمی امور کی تفصیلی جائزہ لے کر درپیش مسائل پر میڈیا کو بریف کیا۔ وفد نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول حاصلان تمبو، گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول کوٹے شہر تمبو اور گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول وڈیرہ کریم داد شہر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر حاصلان اور کریم داد شہر کے اسکول ہیڈماسٹر و دیگر اساتذہ کا کہنا تھا کہ دور جدید اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے باوجود ہم قدیم طریقہ کار پہ چلنے پر مجبور ہیں اس کی وجہ ہمارے یہاں سہولیات کی اشد فقدان ہے اسکولوں میں پانی، بجلی، واش روم، باتھ روم اور بلڈنگ نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ اور اساتذہ کو تعلیمی عمل جاری رکھنے میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے وفد نے گورنمنٹ بوائز ہائی حاصلان زائی اور گورنمنٹ ہائی سکول وڈیرہ کریم داد شہر اسکول کی تعلیمی امور کا جائزہ لے کر اطمینان کا اظہار کیا اور اساتذہ کرام سے مزید محنت جاری رکھنے کا مطالبہ کیا۔ دوسری جانب کوٹے شہر میں مقیم بوائز مڈل اسکول کی زبوں حالی اور اساتذہ کو غیرحاضر پا کر طلبہ تنظیم نے تشویش کا اظہار کیا اور صوبائی وزیر تعلیم سے نوٹس لے کر مذکورہ اسکول کے اساتذہ کو ڈیوٹی پر آنے کےلیے پاپند کرانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.