بی ایس او تربت زون، تربت یونیورسٹی کا یونٹ باڈی اجلاس منعقد، نوید ناز بلوچ یونٹ سیکریٹری جب کہ سنگت ساکم کے ڈی ڈپٹی یونٹ سیکریٹری منتخب ہوٸے۔

رپورٹ: پریس سیکریٹری تربت زون

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن تربت زون، تربت یونیورسٹی کا یونٹ باڈی اجلاس زیر صدارت زونل آرگنائزر سنگت یاور بلوچ منعقد ہوا ۔ حسب روایت اجلاس کا آغاز شہداء بلوچستان اور دنیا کے تمام انقلابی شہداء کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی سے کی گئی۔ جس میں تعارفی نشست، عالمی و علاقائی سیاسی صورتحال، تنظیمی امور، تنقیدی نشست اور آئندہ کا لاٸحہ عمل زیر بحث رہے۔ جب کہ اجلاس کی کاروائی سنگت ساکم کے ڈی نے چلائی۔

اجلاس میں علاقائی و عالمی صورتحال پہ بحث کرتے ہوئے کہا گیا کہ خطےکی نئی بدلتی صورتحال خوف ناک شکل اختیار کرتی جا رہی ہے۔ ہمارے پڑوس میں واقع افغانستان جو گزشتہ کئی دہائیوں سے اندرونی خانہ جنگی، بیرونی مداخلت و بالادستی کی وجہ سے جنگی کیفیت کا سامنا کر رہا ہے۔ مذہبی جنونیت و گروہ بندی نے افغانستان کو خون آشامی و تباہی جیسی صورتحال سے دو چار کر رکھا ہے۔ افغانستان اس وقت سماجی، سیاسی، معاشی و لسانی بحرانات کا سامنا کر رہی ہے جس کے سبب معاشرتی ترقی اپنی جگہ بلکہ مزید بربادی کی جانب گامزن ہے تعلیمی اداروں سمیت معاشرتی زندگی بدترین دور میں داخل ہو چکا۔

بیرونی طاقتوں کے مفاداتی جنگ میں افغان دھرتی مسلسل خون ریزی کی زد میں ہے افغانستان میں پروان چڑھتی قدامت پسندی کی سوچ کے سبب افغان عوام دور جدید کے علمی و سائنسی زندگی سے محروم ہیں۔

اجلاس میں تنظیمی امور پر اظہار خیال کرتے ہوئے ساتھیوں نے کہ منظم اداروں کی تشکیل کے بغیر ہم قومی مفادات کا تحفظ نہیں کرسکتے بلوچ سماج جو اس وقت سیاسی بحرانات کی زد میں اسے ان بحرانات سے قومی و فکری منظم انقلابی ادارہ ہی نکال سکتی ہے۔

آئندہ کے لاٸحہ عمل میں ساتھیوں کے باعمی مشاورت سے یونٹ باڈی تشکیل دے دی گئی جس کے مطابق نوید ناز بلوچ یونٹ سیکریٹری اور ساکم کے ڈی ڈپٹی یونٹ سیکریٹری منتخب ہوٸے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.