بلوچ اسٹوڈنٹس آرگناٸزیشن خضدار زون کی جانب سے ھفتہ وار اسٹڈی سرکل کا انعقاد، ڈاکٹر فاروق بلوچ کی کتاب ”بلوچستان اور برطانوی مٶرخین زیر بحث رہا“۔

رپورٹ: پریس سیکریٹری خضدار زون

بی ایس او خضدار زون کی جانب سے بلوچ تاریخ دان ڈاکٹر فاروق بلوچ کی کتاب (بلوچستان اور برطانوی مٶرخین) کا رویو پیش کیا گیا دیوان کا آغاز دنیا بھر کے محکوم اور بلوچ شہدا کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی سے ہوا سرکل میں کتاب کے مختصر تعارف کے بعد کتاب کی فہرست پر نظر ڈالی گئی جس میں

باب اول۔۔۔ بلوچستان جغرافیائی کیفیت ( ایک تعارف )

باب دوم ۔۔ برطانوی جاسوسوں کی آمد سے قبل بلوچستان کے سیاسی حالات

باب سوم ۔۔ برطانوی جاسوسوں کی آمد اور ان کے مقاصد

باب چہارم ۔۔۔ برطانوی جاسوسوں کی آمد کے اثرات

سنگت ریاض عالم بلوچ نے رویو دیتے ہوٸے کہا کہ ڈاکٹر فاروق بلوچ لکھتے ہیں کہ بلوچستان برطانوی مداخلت سے قبل ایک وسیع وعریض خطہ زمین پر مشتمل تھا۔ اس کا کل رقبہ ماہرین و مٶرخین کے مطابق 3,40,000 مربع میل تھا۔ اس خطہ زمین پر بلوچ صدیوں سے آزاد و خودمختار زندگی گزار رہے تھے اور بلوچ وطن دنیا میں ایک الگ حیثیت تھی جس پر خوانینِ قلات (میروانی، کمبرانی) حکمرانی کرتے آرہے تھے ۔

سنگت نے کتاب کے اگلے ابواب کی طرف بڑھتے ہوئے کہا کہ برطانوی سامراج نے اپنی یلغار سے قبل اپنے مفادات کی خاطر بلوچستان کی سرزمین کو جغرافيائی لحاظ سے ایران ، افغانستان، اور سندھ میں تقسیم کیا تاکہ وہ بلوچستان پر آسانی سے چڑھائی کرے اور اپنے استعماری مقاصد و مفادات کی خاطر یہاں کی تاریخ، تہذیب اور زبان کو مسخ کرکے اپنے لیے لوٹ مار کے راستے ہموار کرے ۔

بُک رویو کے آخر میں سنگت ریاض عالم بلوچ نے انگریز مؤرخین کی بلوچستان و بلوچ قوم کےحوالے سے نوآبادیاتی بنیاد پر پھیلائی گئی معلومات اور اور موجودہ بلوچ سماج میں ان کے منفی اثرات پر بات رکھی کہ کس طرح خوانینِ قلات کے سیاسی و حکومتی اختیارات چھین لیے گئے اور سرداری نظام کو موروثی حیثیت سے مسلط کرکے بلوچ قوم کے اندر بڑی بڑی دراڑیں اور تفریق پیدا کی گئی۔ آخر میں دوستوں نے موضوع “بلوچستان اور برطانوی مؤرخین” پر مختلف جہتوں سے سوال و جواب کا سلسلہ زیرِ بحث لایا موجودہ بلوچ قومی جدوجہد میں ان ساری نوآبادیاتی پالیسیوں کی گہری تشخیص اور ان کی بیخ کنی کےلیے طریقہ کار اور جدوجہد کے اصولوں پر مکالمہ کیا گیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.