بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے ” سیاسی و انقلابی رویوں” کے موضوع پر سلسلہ وار اسٹڈی سرکل کا انعقاد کیا۔ جس میں متعدد ساتھیوں نے اپنی شاندار کنٹریبیوشن دے کر سیر حاصل بحث رکھی۔

رپورٹ: بی ایس او، شال زون

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن شال زون نے آج جامعہ بلوچستان میں بمورخہ 23/5/2022 کو سیاسی و انقلابی رویوں کے موضوع پر سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اپنا تیسرا اسٹڈی سرکل کامیابی سے انعقاد کیا۔ جس میں بہت سے تنظیمی اراکین نے حصہ لے کر موضوع پر تفصیلی بات رکھی۔

ساتھیوں نے عمومی و سیاسی رویوں پر بات رکھتے ہوئے کہا کہ سیاسی رویے ان عوامل یا dynamics میں سے ہیں جو ایک منظم ادارے اور ہجوم یا mob میں فرق کو نمایاں کرتا ہے۔ سیاسی رویوں کی بدولت سے ہی سماج میں ایک سیاسی تنظیم یا ادارے کی پہچان ہوتی ہے اور ان سیاسی و انقلابی رویوں سے ہی ایک خوبصورت سیاسی کلچر جنم لے کر مستقبل میں انقلاب کےلیے سامان پیدا کیا جاسکتا ہے۔ اس کے برعکس اپنے تنظیمی پروگرام کو درست طور پر عملی جامہ پہنانا، ایک منطقی انجام میں پہنچانا اور اپنے عظیم مقاصد حاصل کرنا ناممکنات میں سے ہوگا۔ اسی سلسلے میں، ساتھیوں نے سیاسی رویوں کے مختلف پہلوؤں پر چیدہ چیدہ بحث رکھی۔ جس میں سوجھ بوجھ اور شائستہ انداز بیان، غیر ضروری گفتگو سے احتراز، عاجزی و سادگی کا مظاہرہ، سننے کی صلاحیت پیدا کرنا، سادہ اور سلیس زبان اختیار کرنا، مثبت اور غیر متعصبانہ زاویہ نظر اور مثبت سوچ اپنانا، مثبت تنقید کی حوصلہ افزائی اور منفی تنقید کی بیخ کنی، اور ہر موقع و محل میں علم و دلیل کا دامن تھام کر بات چیت یا مکالمہ کرنا جیسے رویے شامل تھے۔ مزید برآں، ساتھیوں نے ان چیدہ چیدہ رویوں کی روشنی میں اپنے ماضی کے مشاہدات و تجربات بھی پیش کیے، جس میں تنظیم کے اندر غیرسیاسی و ردانقلابی رویے بدرجہ اتم اجاگر ہوتے گئے۔

آخر میں، ساتھیوں نے ان غیر سیاسی اور ردانقلابی رویوں کو کاؤنٹر کرنے کےلیے بہت جلد ایک خالص سیاسی کلچر پیدا کرنے اور ایک خاص میکنزم تشکیل دینے کا عہد کیا۔ مزید برآں، اپنے اسٹڈی سرکلز بدستور جاری رکھنے کا عہد و پیمان کیا اور تمام ساتھیوں کو اپنی علمی و سیاسی اور نظریاتی ڈیولپمنٹ اور کیڈرسازی کے عمل پر توجہ دینے کی تاکید کی تاکہ بلوچ قوم اور سماج کو لیڈ کرنے کیلئے سیاسی و نظریاتی باشعور و تربیت یافتہ اور انقلابی حکمت عملیوں سے لیس ایک شاندار کھیپ مہیا کیا جاسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.