بی ایس او تربت زون کی جانب سے بامسار کے تحریر ”تنظیم” پہ اسٹڈی سرکل کا انعقاد کیا گیا، مرکزی رہنما سازین بلوچ نے لیڈ آف دی۔

رپورٹ: پریس سیکریٹری تربت زون

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگناٸزیشن تربت زون کی جانب سے بامسار کے آرٹیکل ”تنظیم“ پر اسٹڈی سرکل کا انعقاد کیا گیا، لیڈ آف سینٹرل کمیٹی ممبر کامریڈ سازین بلوچ نے دی۔
تنظیم سادہ الفاظ میں افراد کا ایک خاص مقصد کے تحت جڑنا اور کام کرتے رہنا ہوتا ہے۔ ساتھیوں نے تنظیم پر ڈسکشن کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ کہ تنظیم وہ واحد ادارہ جو افرادی گروہ کو ایک سیاسی نظریہ دے کر اسے ایک گروہ سے نظریاتی ادارہ بناتا ہے جس کے گرد ہزاروں لوگ جڑ پاتے ہیں اور اپنے مقصد کے حصول کی خاطر جدوجہد کرتے ہیں۔ سماجی تبدیلی کے لئے اپنے سیاسی نظریات کو عملی جامہ پہنا کر اس پے حکمت عملی ترتیب دے کر اس پے کام کرتے ہیں۔

مزید تنظیمی ساتھیوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم تو ہر شکل میں پائی جاتی ہے لیکن ایک انقلابی تنظیم جو دیر پا جدوجہد پر یقین رکھنے کے ساتھ ساتھ اپنا نظریاتی پوزیشن رکھتا ہے جو نہ صرف اسے گروہی مفادات سے بچاتا ہے بلکہ سماجی تبدیلی کو مدنظر رکھنا ہی اس کی اولین ترجیحات میں شامل ہوتا ہے اور ا سکے لیے اسکا نظریہ ہی وہ واحد راہ ہے جو لوگوں میں شعور بیدار کرکے سماجی بہتری کو ممکن بنایا جاسکتا ہے۔

ایک انقلابی تنظیم کا کام اپنے لوگوں کو سیاسی و شعور تربیت دینا اس کو صبر اور دیرپا جدوجہد کرنے پر قائل کرنا اور اس کو زیادہ سے زیادہ نئے چیزوں کی طرف راغب کرنا تاکہ وہ مسلسل نئے تجربات کریں غلطی بھی کریں لیکن غلطی کو ماننے کا جرأت اپنے اندر پیدا کریں اور دوبارہ اس غلطی کو نا دہرائیں۔ بے شک نئے غلطیاں کریں، انقلابی تنظیم کے ہر ساتھی ایک ہی وقت میں سخت دل بھی ہو اور نرم بھی تاکہ وہ اسی وقت چیزوں کو محسوس بھی کر سکیں اور اس پے سخت سے سخت ترین فیصلہ بھی لے سکے۔

انقلابی تنظیم کو عقیدہ پرست نہیں ہونا چاہیے کہ جو ہے وہی رہے گا نہیں بلکہ وہ مسلسل ارتقاء کی طرف جائے تاکہ بہتری لا سکے اور نہ ہی ایک انقلابی تنظیم کا کیڈر کسی بھی شخص کے باتوں کو من و عن تسلیم کریں کہ اخلاقیات کا سوال ہے لیکن انقلابی تنظیم میں اخلاقیات کا سوال پیدا ہی نہیں ہوتا بلکہ تنقید کرنے کا رواج ہو تاکہ آپ اپنے اور اپنے لیڈر کا احتساب کر سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.