کتب میلوں کی اہمیت

تحریر: عُزیر یلانزئی

کتاب میلے ایسی سرگرمیاں ہیں جو ذات، عقیدہ یا مذہب سے قطع نظر بہت سے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔ کتاب میلے میں مختلف شعبوں جیسے سائنس، فلسفہ, سماجیات, سیاسیات, ٹیکنالوجی، ادب وغیرہ کی کتابیں نمائش کے لیے پیش کی جاتی ہیں۔

معاشرے میں بہت سے لوگ ایسے ہیں جو کتابوں کو اپنی زندگی کا حصہ سمجھتے ہیں۔ کتابیں ہماری تعلیم اور علم میں اضافہ کرتی ہیں۔ ایسے بہت سی کتابیں ہیں جو نہ صرف ہمیں شعور سے آشنا کرتی ہیں بلکہ ہمارے سوچنے اور سمجھنے کی انداز میں بھی تبدیلی لاتے ہیں۔ ہمارے خیالات اور سوچنے کے انداز کو نئی جہتیں دینے کے سبب بنتی ہیں

کتب میلوں میں بہت سی نایاب اور غیر معروف اور نئی کتابیں بھی آتی ہیں۔ کتاب میلے میں ہم مختلف اسٹالز دیکھ سکتے ہیں جن میں مختلف کیٹیگریز کی کتابیں موجود ہوتی ہیں۔ ہر سٹال میں کتابیں شیلف میں ترتیب سے رکھی جاتی ہیں۔

کتاب میلے کا سب سے پرکشش حصہ یہ ہے کہ کتابیں رعایتی ریٹ میں دستیاب ہوتی ہیں اور لوگ انتظار کی جگہوں پر بیٹھ کر کتابیں خریدنے سے پہلے ان کا مختصر خلاصہ دیکھ سکتے ہیں۔ کتاب میلوں کا دورہ ہمیں کتابیں پڑھنے پر آمادہ کر سکتا ہے۔ مزید کتابوں کو جاننے سے ہمیں یہ فیصلہ کرنے میں مدد مل سکتی ہے کہ کون سی کتابیں ہمارے علم کے شوق بڑھا سکتی ہیں۔ جنک فوڈ کھانے یا فلمیں دیکھنے کے لیے دوستوں کے ساتھ گھومنے پھرنے کے بجائے، بک فیئر میں جانے کی منصوبہ بندی کرنا وقت گزارنے کا ایک بہترین طریقہ ہے.

کتابیں شعور کو پروان چڑھانے کا ذریعہ ہوتی ہیں کتابوں سے ہی معاشرے ے تبدیل ہوئے اور دنیا نئے امکانات سے روشناس ہوئی. یورپ میں جب کتابیں عام لوگوں تک پہنچ گئیں تو علمی انقلاب برپا ہوا. نئے سماج تشکیل پائے, نئے قوانین وضع ہوئے اور نئی سیاست اور ریاست چلانے کے نئے معائدے ہوئے. یوں کہہ دیجیے کہ کتابیں خواندگی صنف، نسل، قومیت کے فرق کو ختم کرکے مذہبی عدم مساوات کو کم کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہیں. اور انسان کو ایک ذمہ دار شہری بنانے اور معاشرے کے لیے مفید اور کارآمد کردار عطا کرتی ہیں. چنانچہ کتاب میلے معاشرے کی ذہنی و مادی ترقی کے لیے ضروری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.