مستونگ میں بارشوں سے متاثرہ علاقوں کو فوری ریلیف دیا جائے اور تعلیمی اداروں کو بحال کیا جائے: چیئرمین چنگیز بلوچ

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین چنگیز بلوچ نے مستونگ زون کا دورہ کیا، تنظیمی ساتھیوں سمیت مختلف سماجی و سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور ڈگری کالج کے پرنسپل شاد بلوچ صاحب کے گھر جا کر تعزیت کی اور ان کے گھر پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

مرکزی چیئرمین نے مستونگ زون کے دوستوں سے ملاقات کی اور مستونگ میں تنظیمی کام کی بڑھوتری کے حوالے سے مختلف حکمت عملیوں پر بات چیت کی۔ اس موقع پر انہوں نے تنظیمی کام کو مضبوط کرنے پر زور دیتے ہوئے مستونگ کے مختلف تعلیمی اداروں میں یونٹ سازی اور سرگرمیاں کرنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر انہوں نے بارشوں سے متاثرہ علاقوں کے حوالے سے احوال لیا اور مستونگ میں امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے دوستوں کے کام کو سراہا۔

مرکزی چیئرمین نے مستونگ زون کے ساتھیوں کی انتھک محنت اور غیر متزلزل نظریاتی جدوجہد کو سراہا، اور کہا کہ مستونگ شہر کا بلوچ قوم کی سیاسی تاریخ میں ہمیشہ سےاولین کردار رہا ہے۔ مستونگ نے مسلسل رہنما دیے ہیں اور عظیم شہدا کا مسکن رہا ہے۔ تنظیمی ساتھیوں کو مستونگ کی تاریخی حیثیت کےمعیار تک پہنچنا ہوگا جو کہ کٹھن جدوجہد سے ہی ممکن ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.