شہید ہانی بلوچ کی پہلی برسی انقلابی احترام کے ساتھ تمام زونز میں مناٸی جاٸے گی: بی ایس او

مرکزی ترجمان: بی ایس او

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگناٸزیشن کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایس او کے ساتھی جہد کار سنگت شہید ہانی بلوچ کی پہلی برسی 24 ستمبر کو انقلابی احترام و جذبے کے ساتھ مناٸی جاٸے گی۔ سنگت ہانی ایک احتجاجی سلسلے میں رہنما کردار نبھاتے ہوئے ہم سے بچھڑی، سنگت کی جدوجہد اور اچانک موت نے طلبا احتجاجیوں کو شدید صدمہ دیا۔ بلوچستان کے کٹھن سیاسی منظرنامے پر قومی جذبہ اور جدوجہد کی جرات کرنے والے ہمارے ساتھی تنظیم کےلیے حوصلہ ہیں۔ ہم شہید ہانی کی موت کا ذمہ دار اس نظام کو سمجھتے ہیں، جو ایک جرات مند کامریڈ کو ہم سے چھین کر لے گیا۔ اس نظام کے ٹھیکیدار اور اسے چلانے والے تمام پرزے اس قتل کے ذمہ دار ہیں۔

تنظیم اپنی ساتھی کے بچھڑنے پر سوگوار ہے اور اس کے ساتھ ہی اس غم کو مسلسل ایک طاقت اور ایک امید میں بدلنے کی کوشش بھی جاری ہے۔ بی ایس او بلوچ قوم کے تمام بچوں، نوجوانوں، عورتوں اور مردوں کی نمائندہ ہے جو محکومی کے استحصال کا شکار ہیں۔

شہید ہانی بلوچ ایک سرخیل جہد کار تھیں جنہوں نے بی ایس او کے کاز کےلئے سنجیدہ کام کرنے کی کوشش کی اور گزشتہ سال کے طلبا تحریک میں قاٸدانہ کردار ادا کیا اور بی ایس او کے نظریات میں ظلم و ناانصافی سے نجات کےلیے برسرِ عمل آئی۔

مرکزی ترجمان نے مزید کہا کہ شہید کو ابھی لمبی عمر جینا اور جدوجہد کرنی چاہیے تھی لیکن ان کی جسمانی موت کبھی ان کی نظریاتی زندگی کو شکست نہیں دے سکتی ہے۔ تنظیم ناگہانی طورپر بچھڑنے والی اپنی شہید رہنما کی پہلی برسی پر ان کی یاد میں تمام زونز میں تعزیتی ریفرنسز کا انعقاد کرے گی اور شمعیں روشن کی جاٸیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.