لسبیلہ یونیورسٹی انتظامیہ طلبہ کو ھاسٹل و میس کی معیاری سہولتیں فراہم کرے، بصورت دیگر احتجاج کیا جاٸے گا: بی ایس او اوتھل زون

ترجمان: بی ایس او اوتھل زون

جامعہ لسبیلہ کے بوائز اور گرلز ہاسٹلز میں طلباء و طالبات کو درپیش مسائل کی بنا پر بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اوتھل زون کی جانب سے مورخہ 21/9/2022 کو جامعہ لسبیلہ کے رجسٹرار اور گرلز ہاسٹل کے وارڑن کے نام ایک خط لکھا گیا تھا جسے باقاعدہ طور پر زونل زمہداران نے رجسٹرار اور گرلز ہاسٹل وارڑن کے دفتر تک پہنچایا دیا ہے۔

جس میں یہ کہا گیا کہ حالیہ سیلابی ریلوں اور طوفانی بارشوں کی تباہ کاریوں کے پیش نظر میں لسبیلہ یونیورسٹی اوتھل(لوامز) کی حالت کافی حد تک متاثر ہوچکا ہے سیلابی بارشوں کی وجہ سے بوائز اور گرلز ہاسٹلز کے انفراسٹرکچرز تباہ و برباد ہوگئے ہیں اور ہاسٹلز تباہی کا مناظر پیش کر رہے ہیں جس کے باعث روزانہ کی بنیاد پر ہاسٹلز میں مختلف قسم کے مسائل جنم لے رہے ہیں اور انہی مسائل کو حل کرنے کی کوشش میں آئے روز طلباء و طالبات انتظامیہ کے دروازے پر دستک دے رہے ہوتے ہیں مگر پھر بھی انتظامیہ ان مسائل کو حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

اب حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ لسبیلہ یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل میں پچھلے کئی مرتبہ زہریلے سانپ نکلے ہیں اور ایسے بیشمار زہریلے مادے جو اس وقت ہاسٹل میں موجود ہیں جن کی وجہ سے مختلف بیماریاں پیدا ہو رہی ہیں جیسا کہ ڈینگی مچھر وغیرہ جس کی وجہ سے طالبات کی جانیں بھی جاسکتی ہیں۔

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اوتھل زون جامعہ لسبیلہ کے انتظامیہ سے یہی گزارش کرتی ہے کہ جلد از جلد ان مسائل کو سنجیدگی سے حل کریں تاکہ طلباء و طالبات اس اذیت ناک زندگی سے نجات حاصل کر سکے بصورت دیگر طلبا کی جانب سے سخت سے سخت ردعمل سامنے آئے گا۔ تنظیم کو ان خطوط پر خاطر خواہ عمل نہ دکھنے پر جلد احتجاجی سلسلے کی جانب جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.