ہانی بلوچ کی پہلی برسی پر تعزیتی ریفرنسز کا انعقاد، انقلابی گیت گاٸے گٸے اور شمعیں روشن کی گٸیں۔

رپورٹ: سیکریٹری اطلاعات بی ایس او

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگناٸزیشن کی جانب سے تنظیمی ساتھی شہید ہانی بلوچ کی پہلی برسی کے مناسبت سے بی ایس او کے مختلف زونز میں تعزیتی ریفرنسز کا انعقاد کیا گیا اور انقلابی اشعار، و گیت گا کر شہید جہد کار ساتھی کو خراج تحسین پیش کر کے شمعیں روشن کی گٸیں۔

واضح رہے کہ شہید حانی بلوچ نے گزشتہ سال میڈیکل طلبا کی تحریک میں قاٸدانہ کردار اد کرکے اول دستے میں رہ کر طلبہ کی رہنماٸی کی اور دیدہ دلیری کے ساتھ جدوجہد کرتی رہیں۔ 24 ستمبر 2021 کو ناگہانی طورپر ان کی موت واقع ہوٸی جو کہ بی ایس او سمیت بلوچ راج کےلیے ایک دکھ و کرب کا باعث بنی۔ لیکن آخر دم تک اس کی بے مثال انتھک و لازوال جدوجہد و مزاحمت بی ایس او کے ساتھیوں کے لیے ایک مشعل راہ ہے۔

سنگت ہانی بلوچ نے لازوال جدوجہد کر کے اپنی مزاحمتی زندگی سے ہمیں یہ پیغام و سبق دیا کہ ہمیں جدوجہد کی طرف بڑھنے کیلیے بے شمار قربانیاں دینی پڑیں گی، اور اس جدوجہد میں ہمیں اپنے خاندان سے لے کر ریاست اور سماج سے لے کر سامراج کے خلاف بھی سینہ سپر ہونا ہوگا۔

اس کے ساتھ ہی ہمیں خود کو مضبوط بنانا ہوگا اور اپنی زات سے مسلسل برسرِ پیکار ہوکر جدوجہد کو اولین درجہ دینا ہوگا اور ہم پر مسلط کی گئی بندشوں کو تیاگ کر ایک نئی ذندگی کا انتخاب کرنا ہوگا۔ جو کہ آگے جا کر ایک آزاد قوم اور سماج کی بنیادیں رکھے گی۔

محکوم وطن پر سہل پسندی، ٹال مٹول، بے جا بھڑک بازی وغیرہ کی کوٸی گنجاٸش نہیں۔ محکوم وطن کے ہر جہد کار کو دن رات ایک کر کے جہد کرنی ہوگی اور مزاحمت کی داستانیں رقم کرنی ہوگی۔ کوٸی بھی قربانی و جدوجہد چھوٹی بڑی نہیں ہوتی اور اپنے کردار و جہد کا جاٸزہ لے کر ہم سب کو ہانی بلوچ کی جہد و زندگی سے شکتی لینی ہوگی۔

علاوہ ازیں خضدار، مستونگ، حب، اوتھل، شال، کوہلو سمیت بی ایس او کے تمام زونز میں شہید ہانی بلوچ کی یاد میں تعزیتی ریفرنسز کا انعقاد کیا گیا، انقلابی گیت گاٸے گٸے اور شمعیں روشن کی گٸیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.