مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرید بلوچ کا دورہ تربت، بامسار کے آرٹیکل ‘تنظیم’ پر ڈگری کالج میں سرکل دیا۔

ترجمان تربت زون بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن مرکزی سیکرٹری اطلاعات کامریڈ فرید بلوچ اس وقت تربت دورے پر ہے، جس میں وہ مختلف زونل سرگرمیوں میں شریک ہونگے۔ اس سلسلے میں مختلف یونٹس میں سرگرمیاں منعقد کی جائے گی۔ مرکزی رہنما فرید بلوچ نے ڈگری کالج میں منعقدہ تربت زون کی جانب سے بامسار کے آرٹیکل ” تنظیم ” پر اسٹڈی سرکل دیا اور تنظیم کے تاریخی ارتقا سمیت آج کے دور میں تنظیم کی ضرورت پر سیر حاصل بحث کی۔

تنظیم کے موضوع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تنظیم افراد کا اپنے مفادات کے گرد منظم ہونے کا نام ہے، جس نے تاریخی ارتقاء سے گزرتے ہوئے اپنی جدید اشکال حاصل کی ہے۔ تنظیم قوم یا سماج میں موجود مسائل کے حوالے سے ایک نظریاتی پروگرام کے توسط سے عمل پیرا ہوتی ہے، اور سماجی و قومی بقا کو ممکن بناتی ہے۔

تنظیم پر اظہار خیال کرتے ہوئے تنظیمی ساتھیوں نے مزید کہا کہ تنظیم اپنے اجتماعی پروگرامات کے زریعے اپنے واضح شعوری اقدامات کا پرچار کرتی ہے۔ جس سے سماجی مفادات کے تحفظ کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ بلوچ قومی سیاست میں اسی طرح بی ایس او نے عظیم تنظیمی کارنامے سرانجام دیے ہیں، جو بلوچ قومی تاریخ کا کلیدی حصہ رہے گی۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ بی ایس او ایک انقلاب تنظیم ہے جو اپنے ہر ساتھی کو سیاسی شعور دیتی ہے جو کہ قومی مفادات اور مقصد کا زامن ہے۔ اس کے ساتھ زونل رہنماؤں نے تنظیم پر بات رکھی اور ممبران کے سوالات کے جوابات دیے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.