شال زون کا سینیئر باڈی اجلاس، تناظر اور تنظیمی امور سمیت مختلف ایجنڈاز زیر بحث رہے۔

ترجمان شال زون

بلوچ اسٹوڈنس آرگنائزیشن شال زون کا سینئر باڈی اجلاس زیر صدارت زونل ڈپٹی آرگنائزر سنگت بلاول بلوچ منعقد ہوا، جس کے مہمان خاص مرکزی سینئر وائس چیئرمین جیئند بلوچ تھے۔ جس میں زُونل رپورٹ، تنظیم ، تنقید برائے تعمیر اور آئندہ کے لائحہ عمل کے ایجنڈے زیر بحث رہے جبکہ اجلاس کی کاروائی کامریڈ زرناز بلوچ نے چلائی۔

اجلاس کا باقاعدہ آغاز شُہدائے بلوچستان کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی سے کیا گیا، بعدازاں زُونل ممبران نے اجلاس میں تنظیمی امور کے ایجنڈے پر مفصل بحث کی اور آئیندہ کے لائحہ عمل میں اہم فیصلہ جات لیئے گئے۔ اجلاس میں زونل رپورٹ رکھی گئی اور شال میں حالیہ سرگرمیوں کو تفصیلی بیان کیا گیا۔

رپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے تنظیمی ساتھیوں نے کہا کہ روز اول کی طرح گزشتہ اور رواں ما بھی بی ایس او کے ساتھی مسلسل شال میں ایکٹو رہے ہیں اور گزشتہ ماہ سینئر باڈی اجلاس میں لئے گئے جتنے بھی فیصلہ جات تھے ان سب کو عملی جامعہ پہنانے کی ہر ممکن کوشش ہوئی ہے۔

ساتھیوں نے تنظیمی ایجنڈے پر مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم ہی وہ واحد منظم قوت ہے جو کہ کسی بھی قوم کی مجموعی افرادی قوت کو منظم و یکجا کر کے قومی تحریکوں کو توانائی و راہ فراہم کرتی ہے۔ اج کے دور میں نوجْوان طبقے کو بیگانگی اور مایوسی کو رد کر کے مزاحمت کی راہ اختیار کرنی چاہیے، جو کہ ہماری زاتی اور اجتماعی زندگی کی ضامن ہے۔

تنقیدی و تعمیری نشست کے بعد اخر میں ساتھیون نے اصولی طور پر اجلاس کے اخری ایجنڈا ائندہ کے لاحہ عمل پر گفتگو کرتے ہوئے مختلف فیصلہ جات لیے اور تنظیمی و سْیاسی بڑھوتری کے لئے متخلف کمیٹیز تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا۔ اس کے علاؤ یونٹ سازی کے عمل کو تیز تر کرتے ہوئے کچھ عرصے میں جنرل باڈی کرنے کا بھی فیصلہ لیا گیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.