بی ایس او شال زون کا یونٹ باڈی اجلاس، سنگت ظہور بلوچ یونٹ سیکریٹری اور کامریڈ جنید بلوچ ڈپٹی یونٹ سیکریٹری منتخب ہوٸے

رپورٹ: پریس سیکریٹری بی ایس او شال زون

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن شال زون کا یونٹ باڈی اجلاس جامعہ بلوچستان میں زیر صدارت زونل ڈپٹی آرگنائزر سنگت بلاول بلوچ منعقد ہوا جس میں مہمان خاص بی ایس او کے مرکزی سیکریٹری جنرل سنگت اورنگ زیب بلوچ تھے۔ اجلاس میں شہدا بلوچستان کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی سمیت قومی وبین الاقوامی سْیاسی صورتحال تنظیمی امور اور ائندہ کے لائحہ کے ایجنڈے زیر بحث رہے جب کہ اجلاس کی کاروائی کامریڈ زرناز بلوچ نے چلائی۔

قومی و بین الاقوامی سْیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے ساتھیوں نے کہا کہ موجودہ دور میں دنیا کے بڑے بڑے سامراجی چیمپئنز اس دوڑ میں لگے ہوئے ہیں کب زیادہ سے زیادہ اپنی سامراجی قوت کو استمال کرتے ہوئے پسماندہ قوموں پہ قبضہ کر کے مزید ان کو محکوم بنائیں۔ روسی سامراج کا یوکرین پر زبردستی قبضہ کرنے کی مثال پیش کرتے ہوئے ساتھیوں نے کہا کہ ایک طرف تو روس کو دنیا کے بڑے بڑے سامراجی طاقتوں کی پشت پناہی حاصل ہے جو کہ یوکرین جیسی ریاست پر بھاری ہھتیاروں سے چڑھائی اور اس پر قبضہ کرنے کی کوشش کرتا ہے اور ہزاروں لوگوں کا قتل عام کرتا ہے۔

اور دوسری طرف اپنے مفادات کی خاطر دنیا کے کٸی سارے سامراجی چیمپئنز یوکرین کی مدد کرتے ہیں اور کروڑوں ڈالرز کی امداد کے ساتھ ساتھ ہزاروں کی مقدار میں بڑے بڑے جنگی ہھتیار بھی فراہم کرتے ہیں۔ اور اپنی منافع بخش ”وار انڈسٹری“ کو محکوم اقوام طبقات اور انسانی لاشوں سے ایندھن فراہم کرتے رہتے ہیں۔

ساتھیوں نے سامراجی قوت چین کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں چین بھی بلوچستان سمیت دنیا کے کٸی سارے محکوم قوموں کو بڑی چالاکی سے اپنے قبضے میں لینے کی کوشش میں لگا ہوا ہے۔ چین کی ”ڈیبٹ ٹریپ“ پالیسی افریقہ سے لے کر ایشیا تک کٸی محکوم اقوام کو جکڑ چکا ہے اور اب وہ فقط امداد و قرضوں کے سہارے جی رہے ہیں اور چین ان کی اس بے بسی اور یر غمالی کو عالمی فورمز پر اپنے لیے استعمال کر رہا ہے۔

ساتھیوں نے کہا کہ تمام سیاسی ساتھیوں بالخصوص بی ایس او کے انقلابی ساتھیوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ بین الاقوامی صورتحال پر گہری نظر رکھیں تا کہ وہ بدلتی دنیا کو دیکھ کر اپنی قومی سیاسی پوزیش مضبوط و مستحکم کرلیں، اور اپنی محکومی کے خلاف طویل ترین مگر فیصلہ جدوجہد کی آگہی حاصل کر سکیں۔

تنظیمی امور کے ایجنڈے پر گفتگو کرتے ہوئے ساتھیوں نے اطمینان کا اظہار کیا اک بار پھر سے شال زون بہتر طریقے سے اپنے سْیاسی سرگرمیاں سرانجام دینے اور تمام سیاسی ساتھیوں کو منظم کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے شال چونکہ بلوچستان میں سیاست کا مرکز کہلاتا ہے اور شال جیسے سیاسی گراٶنڈ میں مسلسل سیاسی سرگرمیوں کو منعقد کرنے اور خود کو منظم کرنے کے اس عمل کو سراہا گیا۔

یونٹ باڈی اجلاس کے اخری ایجنڈے میں جامعہ بلوچستان یونٹ کی یونٹ باڈی تشکیل دی گئی جس میں سنگت ظہور بلوچ یونٹ سیکریٹری سنگت جنید بلوچ ڈپٹی یونٹ سیکریٹری اور کامریڈ گل زمین بلوچ پریس سیکریٹری کے طور پر منتخب ہوٸے اور آخر میں مرکزی سیکریٹری جنرل سنگت اورنگزیب بلوچ نے ساتھیوں سے حلف لیا اور انقلابی نعروں کے ساتھ اجلاس برخاست کر دی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.