بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن مستونگ زون کی جانب سے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج مستونگ میں ”بامسار لڑیچرز“ کے نام سے بک سٹال انعقاد

رپورٹ: پریس سیکریٹری مستونگ زون

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن مستونگ زون جانب سے کتاب کلچر کو پروان چڑھانے کے لیے گورنمنٹ بواٸز ڈگری کالج مستونگ میں ”بامسار لٹریچرز“ کے نام سے بک سٹال لگایا گیا جو کہ مزید دو دنوں تک جاری رہے گا۔

بک اسٹال میں تاریخ بلوچستان، فلسفہ، بلوچی و براہوٸی زبان اور دوسرے عنوانات پر کتب موجود ہیں۔ پہلے روز بک اسٹال میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج مستونگ کے طلبا نے بڑی دلچسپی دکھاٸی اور کتابیں خریدیں۔ کالج کے اساتذہ نے بک اسٹال کا دورہ کیا اور بی ایس او کے ساتھیوں کی حوصلہ افزاٸی کی۔

کالج پرنسپل نے بی ایس او کے بک اسٹال کا دورہ کرتے ہوٸے ساتھیوں کے اقدام کو سراہا اور کتاب دوستی کے کلچر کو پروان چڑھانے کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوٸے کہا کہ آج کہ جدید عہد میں فلسفہ، تاریخ، معیشت، ساٸنس و ٹیکنالوجی پر عبور حاصل کرنے والے اقوام ہی سرخرو رہ سکتے ہیں اور اس سرخروٸی اور قومی کامیابی و بقا کا ضامن فقط کتابیں ہی ہیں۔ طلبا کتاب کو اپنی سنگت بناٸیں اور کتب بینی کو فروغ دیں۔

بلوچ اسٹوڈنس آرگنائزیشن مستونگ زون کی طرف سے منعقد کردہ بک اسٹال مزید دو دن تک جاری رہے گا مستونگ کے تمام غیور عوام اور جہد کار طلبا کے لئے یہ ایک بہتریں موقع ہے کہ وہ بی ایس او کے بک اسٹال سے کتابیں خرید کر علم دوستی و کتاب دوستی کو پروان چڑھاٸیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.