بلوچ اسٹوڈنٹس آرگناٸزیشن شال زون کا یونٹ باڈی اجلاس، شہید ہمید یونٹ تشکیل دی گٸی، سنگت جلال جورک یونٹ سیکریٹری، سنگت یونس بلوچ ڈپٹی یونٹ سیکریٹری منتخب ہوٸے

رپورٹ: زونل پریس سیکریٹری شال، بی ایس او

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن شال زون کا یونٹ باڈی اجلاس زیر صدارت زونل ڈپٹی آرگنائزر سنگت بلاول بلوچ منعقد ہوا جس میں مہمان خاص بی ایس او کے مرکزی جونٸیر جواٸنٹ سیکریٹری لالا شیر باز بلوچ تھے۔ اجلاس سمیت قومی و بین الاقوامی سْیاسی صورتحال، تنظیمی امور اور آئندہ کے لائحہ کے ایجنڈے زیر بحث رہے جب کہ اجلاس کی کاروائی کامریڈ زرناز بلوچ نے چلائی۔

اجلاس کا آغاز حسب دستور شہدا بلوچستان سمیت دنیا بھر کے محکوم انقلابی شہیدوں کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی سے کیا گیا۔

اجلاس میں قومی و بین الاقوامی سْیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا کہ دنیا بھر میں سامراجی قوتیں ایک بار پھر اپنی تمام تر توانائیاں محکوم قوموں کو مغلوب بنانے میں لگاٸے ہوئے ہیں اور وہ اپنے اس قبیح عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔ اس اثنا میں لازمی امر یہ ہے کہ ہم بلوچ بطور محکوم قوم اپنی سْیاسی و قومی پوزیشن کا بڑی سنجیدگی سے جائزہ لیں اور ان بڑی سامراجی طاقتوں کا سامنا کرنے کے لیے اپنی جہد جاری رکھیں۔ ان سامراجی قوتوں کے خلاف لڑنے کی شکتی فقط نظریاتی طور پر مضبوط انقلابی تنظیمیں رکھتی ہیں اور بطور محکوم ہمیں بھی اپنی سرزمین و قومی شناخت کو بچانے کےلیے درست نظریات پر گامزن انقلابی تنظیم کی ضرورت ہر لمحہ رہے گی۔

فاشسٹ ریاست ایران میں مظلوم عوام کی نسل کشی کے اوپر بات کرتے ہوئے ساتھیوں نے کہا کہ ایران بھی اپنے مذھبی رجیم کی جارحیت و ناکامیوں کو چھپانے کے لئے مسلسل بلوچ قوم سمیت ایرانی شہریوں کی نسل کشی کر رہی ہے اور اس بات کو ثابت کر وانا چاہتا ہے کہ وہ امریکہ کی طرف سے لگائی جانے والی تمام پابندیوں کے باوجوس اپنی ریاستی ساخت کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ مگر مہسا ایمنی کی قتل کے بعد اٹھنے والی عوامی تحریک نے یہ ثابت کردیا ہے کہ ایران ایک فاشسٹ ریاست ہے جوکہ مسلسل اپنی جبر و تشدد کے زریعے بلوچ عوام سمیت دوسرے شہریوں کی نسل کشی میں براہ راست ملوث ہے۔

تنظیمی امور کے ایجنڈے پر گفتگو کرتے ہوئے ساتھیوں نے کہا کہ تمام طلبا کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی سیاسی شعور کو اجاگر کرنے کے لیے طلبا تنظیموں کے ساتھ جڑے رہیں اور اپنی زمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے مسلسل سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیتے رہیں تاکہ وہ اپنی قومی محکومی کو دور کرنے کےلیے مسلسل جہدو جہد جاری رکھ سکیں۔ مزید ساتھیوں نے کہا کہ تنظیم میں سب سے بنیادی چیز تنظیمی نظم وضبط ہے جو کہ ایک سْیاسی کیڈر اور ایک عام غیر تنظیمی آدمی میں ایک فرق واضح کرتا ہے یہ لازمی ہے سیاسی کارکن نظم وضبط کا بے حد خیال رکھے اور اپنی علمی و نظریاتی اور عملی انقلابی کام پر توجہ دے۔

یونٹ باڈی اجلاس کے اخری ایجنڈے میں شہید حمید یونٹ کی یونٹ باڈی تشکیل دی گئی جس میں سنگت جلال جورکؔ یونٹ سیکریٹری سنگت یونس بلوچ ڈپٹی یونٹ سیکٹری اور عرفان بلوچ پریس سیکریٹری کے طور منتخب ہوٸے اور آخر میں مرکزی سنگت لالا شیر باز بلوچ نے ساتھیوں سے حلف لیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.