بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی کمیٹی کے رکن مقصود بلوچ نے شال زون کے ساتھی سنگت جلال جورک کے ہمراہ پولی ٹیکنیک کالج کا دورہ کیا۔

رپورٹ: پریس سیکریٹری شال زون

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی کمیٹی کے رکن مقصود بلوچ نے شال زون کے ساتھی سنگت جلال جورک کے ہمراہ پولی ٹیکنیک کالج کا دورہ کیا اور تنظیمی ساتھیوں سے ملاقات کی۔

پولی ٹیکنیک کالج کے دوستوں نے گفتگوں کرتے ہوئے کالج کے میں درپیش مسائل سے مرکزی کمیٹی کے رکن کو آگاہ کیا۔

بی ایس او کے مرکزی رکن مقصود بلوچ نے ساتھیوں سے گفتگوں کرتے ہوئے کہا کہ کسی قوم کی مضبوطی کا لازمی عنصر اس راز میں پوشیدہ ہے کہ اس کے تعلیمی ادارے کس حد تک فعال و مضبوط کردار کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بنیادی طور پر یہی جہدوجہد کر رہا ہے کہ بلوچستان بھر میں تعلیمی ادارے نہ صرف براٸے نام بلکہ حقیقی معنوں میں فعال ہوں تاکہ محکوم قوم کے بچے تعلیم جیسی عظیم نعمت سے محروم نا ہوں آج کے دور میں تعلیم حاصل کرنا بلوچ قوم کےلیے لازم و ملزوم ہے تعلیم قوموں کی ترقی کی ضامن ہے۔

مزید ساتھیوں نے تنظیم فعالیت اور منظم طلباء قوت کی اہمیت و فوقیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہمیں یہ بات معلوم ہونا چاہیے کہ بلوچ ایک محکوم قوم ہے اور دنیا کے بڑے بڑے چیمپئنز کی نظریں اس سر زمین پر ٹکی ہوئی ہیں اور اس میں سب بڑا کردار سامراجی قوت چین ادا کر رہا ہے جو کہ بلوچستان میں سی پیک جیسے استحصالی منصوبوں کے زریعے اپنا قبضہ جمانے کی کوشش کر رہا ہے۔ تو اس اثنا میں لازمی امر یہی ہے کہ بلوچستان کے جہد کار طلباء علمی و نظریاتی اسلحے سے لیس ہو کر خود کو زیادہ سے زیادہ منظم کر لیں اور اپنی اجتماعی قوت کے ذریعے ان سامراجی طاقتوں کو سامنا کرنے کی کوشش کریں۔

آخر میں بی ایس او کے مرکزی رکن سنگت مقصود بلوچ نے پولی ٹیکنیک کالج کے تنظیمی ساتھیوں کو یہ ہدایت دی کہ وہ تنظیم کے نظریات کی پرچار کریں اور زیادہ سے زیادہ بلوچ طلباء کو منظم کرکے اجتماعی قوت بن کر بلوچ طلباء کو درپیش تمام مسائل کو سیاسی بنیادوں پر حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.