بی ایس او شال زون کا سینیٸر باڈی اجلاس، اہم فیصلہ جات لیے گٸے

رپورٹ: پریس سیکریٹری شال زون

بلوچ اسٹوڈنس آرگنائزیشن شال زون کا سینیئر باڈی اجلاس زیر صدارت زونل ڈپٹی آرگنائزر سنگت بلاول بلوچ منعقد ہوا جس کے مہمان خاص مرکزی چیئرمین چنگیز بلوچ تھے۔ جس میں، تنظیم ، قومی و بین الاقوامی سْیاسی صورتحال، تنقید برائے تعمیر اور آئندہ کے لائحہ عمل کے ایجنڈے زیر بحث رہے جب کہ اجلاس کی کاروائی کامریڈ زرناز بلوچ نے چلائی۔

اجلاس کا باقاعدہ آغاز شُہدائے بلوچستان کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی کیا گیا، بعدازاں زُونل ممبران نے اجلاس میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے قومی و بین الاقوامی سْیاسی صورتحال اور تنظیمی امور کے ایجنڈے پر مفصل بحث کی اور آئیندہ کے لائحہ عمل میں اہم فیصلہ جات لیے گئے۔

قومی و بین الاقوامی سْیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے ساتھیوں نے کہا کہ موجودہ دور میں دنیا کے بڑے بڑے سامراجی چیمپئنز اس دوڑ میں لگے ہوئے ہیں کہ کیسے زیادہ سے زیادہ اپنی سامراجی قوت کو استمال کرتے ہوئے پسماندہ قوموں پہ قبضہ کر کے مزید ان کو محکوم بنائیں۔ روسی سامراج کا یوکرین پر زبردستی قبضہ کرنے کی مثال پیش کرتے ہوئے ساتھیوں نے کہا کہ ایک طرف تو روس کو دنیا کے بڑے بڑے سامراجی طاقتوں کی پشت پناہی حاصل ہے جوکہ یوکرین جسی ریاست پر بھاری ہھتیاروں سے چڑھاٸی اور اس پر قبضہ کرنے کی کوشش کرتا ہے اور ہزاروں لوگوں کا قتل عام کرتا ہے۔

اور دوسری طرف اپنے مفادات کی خاطر دنیا کے کٸی سارے سامراجی چیمپئنز یوکرین کی مدد کرتے ہیں اور کروڑوں ڈالرز کی امداد کے ساتھ ساتھ ہزاروں کی مقدار میں بڑے بڑے جنگی ہھتیار بھی فراہم کرتے ہیں، یہ سامراجی طاقتوں کے وہ جنگی جراٸم ہیں جو پوری انسانیت کو کچل دینے پر تلے ہوٸے ہیں، اور انہی جنگی منصوبوں کے تحت بے تہاشہ منافع کما رہے ہیں۔

نہ صرف یہ بلکہ سامرجی قوت چین کی مثال دیتے ہوئے کہا گیا کہ موجودہ دور میں چین بھی بلوچستان سمیت دنیا کے کٸی سارے محکوم قوموں کو بڑی چالاکی سے اپنے قبضے میں لینے کی کوشش میں لگا ہوا ہے ۔ ان تمام صورتحال پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے ساتھیوں نے کہا کہ تمام سیاسی ساتھیوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ بین الاقوامی سایسی صورتحال پر گہری نظر رکھیں تا کہ وہ بدلتی دنیا کو دیکھ کر اپنی قومی سیاسی پوزیش مضبوط و مستحکم کرلیں ۔

تنظیمی امور کے ایجنڈے پر گفتگو کرتے ہوئے ساتھیوں نے کہا کہ تمام طلبا کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنی سْیاسی شعور کو اجاگر کرنے کے لئے طلبا تنظیموں کے ساتھ جڑے رہیں اور اپنی زمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے مسلسل سْیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیتے رہیں تاکہ وہ اپنی قومی محکومی کو دور کرنے کے لئے مسلسل جہدو جہد جاری رکھ سکیں ۔ مزید ساتھیوں نے کہا کہ تنظیم میں سب سے بنیادی چیز نظریہ اور تنظیمی نظریہ نظم وضبط ہے جو کہ ایک سْیاسی کیڈر اور ایک عام آدمی میں ایک فرق واضح کرتا ہے یہ لازمی ہے سْیاسی کارکن نظم وضبط کا بے حد خیال رکھیں۔

ساتھیوں نے تنظیمی ایجنڈے پر مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم ہی وہ واحد منظم قوت ہے جو کہ کسی بھی قوم کی مجموعی افرادی قوت کو منظم و یکجا کر کے قومی تحریکوں کو توانائی و راہِ نجات فراہم کرنے میں اہم کردارا ادا کرتا ہے ۔ آج کے دور میں نوجْوان طبقے کا سْیاسی تنظیموں سے علیحدگی کی راہ اختیار کرنا نہ صرف انفرادی سطح کی سب سے بڑی غلطی ہے بلکہ قومی سطح کی تحریکوں کے کھوکلا کر کے بحران کی طرف لے جاتا ہے۔

تنقیدی و تعمیری نشست کے بعد آخر میں ساتھیون نے اصولی طور پر اجلاس کے اخری ایجنڈا ائندہ کے لاحہ عمل پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے مختلف فیصلہ جات لیے اور تنظیمی سْیاسی معاملات کو مزید بہتر کے لئے متخلف کمیٹیز تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا اس کے علاوہ یونٹ سازی کے عمل کو تیز تر کرتے ہوئے آٸندہ کچھ دنوں میں جنرل باڈی کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.