بلوچ اسٹوڈنٹس آرگناٸزیشن مستونگ زون کا سینیٸر باڈی اجلاس زیر صدارت زونل آرگناٸزر عبدالرحمٰن بلوچ منعقد ہوا۔

رپورٹ: پریس سیکریٹری مستونگ زون

آج بارہ نومبر بروز ہفتہ بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن مستونگ زون کی جانب سے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج مستونگ میں سینیئر باڈی اجلاس زیر صدارت زونل آرگنائزر، سنگت عبدالرحمن منعقد ہوا جب کہ اجلاس کی کاروائی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر اختر شاد بلوچ نے چلائی۔ اجلاس میں تعارفی نشست، ملکی و بین الاقوامی سیاسی صورتحال، تنظیمی امور،تنقید برائے تعمیر اور آئندہ کا لائحہ عمل کے ایجنڈے زیر بحث رہے۔

ساتھیوں نے ملکی و بین الاقوامی سیاسی صورتحال کے ایجنڈے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج پوری دنیا جو سیاسی، سماجی، معاشی اور اخلاقی گراوٹ کا شکار ہے یہ سارے بحرانات کی جڑ سفاک سرمایہ دارانہ نظام ہے جو اپنی طبعی عمر پوری کر چکا ہے ۔ انہیں بحرانات سے نکلنے کی تگ و دو میں امریکہ اور چائنہ جیسے سامراجی طاقتیں اپنی مفادات کے لیے دست و گریباں ہیں۔ ان کے اپنے اندر سے بڑی بڑی مزدور اور محنت کش تحریکیں مسلسل ابھر رہے جو کہ واضح کرتے ہیں کہ وہ خود اندر سے انتہائی کھوکھلا پن کا شکار ہیں
بات کو آگے بڑھاتے ہوئے ساتھیوں نے کہا کہ روس کی یوکرین پر جارہانہ حملے اور عین اسی وقت امریکہ اور برطانیہ اپنے اپنے پنجے گاڑنے میں لگے ہوئے ہیں جو کہ وہاں کے محنت کش عوام اور طلبہ کے رندگی کو ان کے اپنے سرزمین پر جہنم بنائی گئی ہیں۔

حال ہی میں ہمسایہ ملک ایران میں ایک کرد خاتون کو حجاب نہ کرنے پر قتل کر دی جاتی ہے جس کے نتیجے میں ایران کے عوام برسوں سے پنپتے غصے کا اظہار کرتے ہوئے ملائیت کے مسلسل جبری قانون کو جوتے کی نوک پر رکھ کر پورے ایرانی ریاست کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

دوستوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ ان سارے تحریکوں کا نہ صرف عمومی طور پر خطے پر بلکہ بلوچستان پر بھی بہت گہرا اثر پڑتا ہے جو کہ یہاں کے ابھرتے ہوئے تحریکیں عیاں کرتے ہیں کہ حکمران طبقہ عالمی سامراج کے مفادات کو مزید تقویت دینے کے لیے عام محنت کش عوام پر آئے روز مہنگائی کا پہاڑ گرا رہا ہے اور دوسری جانب طلبہ کو بھاری فیسوں اور غلط پالیسیز کی وجہ سے تعلیم جیسے بنیادی ضرورت سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

تنظیم کی اہمیت و افادیت پر دوستوں نے سیر حاصل گفتگو کی اور تنقید برائے تعمیر کو بڑھوتری کی بنیادی ضرورت قرار دیا گیا۔ مزید ساتھیوں نے کیڈر سازی کے عمل ک تیز کرنے کےلیے سلسلہ وار اسٹڈی سرکلز اور ترقی پسند لٹریچر پڑھنے کا عہد کیا اور آخر میں آٸندہ کے لاٸحہ عمل کے ایجنڈے میں ساتھیوں نے مستونگ زون میں ریجنل اسکول اور طلبہ سیاست پر سیمینار منعقد کرنے کا فیصلہ لیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.