بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن تربت زون کی جانب سے 13 نومبر بروز اتوار ریجنل اسکول بمقام تربت زیر صدار زونل رہنما سدھیر بلوچ منعقد کیا گیا۔

رپورٹ: پریس سیکریٹری تربت زون

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن تربت زون کی جانب سے 13 نومبر بروز اتوار ریجنل اسکول بمقام تربت زیر صدار زونل رہنما سدھیر بلوچ منعقد ہوا۔

ریجنل اسکول کا باقاعدہ آغاز شہدائے بلوچستان کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی سے کی گئی اور بعد پہلے سیشن کا آغاز ہوا سیشن کا عنوان” سیاسی معیشت ” تھا سیشن کی صدارت زونل جنرل سیکرٹری نوید بلوچ نے کی اور اس میں زون صدر سُدیر بلوچ بلوچ نے لیڈ آف دی اور بعد میں مختلف ساتھیوں کے کنٹری بیوشنز کے ساتھ اس سیشن کا اختتام ہوا۔

مزید برآں اسکول کا دوسرا سیشن “جدلیاتی مادیت” پر تھا سیشن کی صدارت زونل انفارمیشن سیکریٹری حسن بلوچ نے کی اور لیڈ آف زونل سینیئر نائب صدر عبدالقادر بلوچ نے دی۔

اسکول کا آخری سیشن “بلوچ قومی سوال” کے اوپر تھا جس کی صدارت زونل صدر سُدھیر بلوچ نے کی اور لیڈ آف زونل جنرل سیکرٹری نوید بلوچ نے دی اور بعد میں سیشن کا اختتام کیا۔

اور آخر میں ساتھیوں نے فکری اور نظریاتی تربیت کی اہمیت اور افادیت پر بات کی اور کیڈر سازی کی بات کرتے ہوئے ساتھیوں نے کہا بی ایس او کا یہ پروگرام یقیناً علمی تربیت کا ضامن ہے اور ساتھیوں نے نظریات اور فکر سے لیس ہوکر جہد مسلسل کا عزم کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.