بی ایس او شال زون کا زونل باڈی اجلاس، ریجنل اسکول منعقد کرنے کا فیصلہ

رپورٹ: پریس سیکریٹری شال زون

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن شال زون کے نومنتخب کیبنٹ کا اجلاس بمورخہ 24 نومبر 2022 برز جمعرات جامعہ بلوچستان میں زیر صدارت زونل صدر سنگت ظہور بلوچ منعقد ہوا۔ اجلاس میں قومی و بین الاقوامی سیاسی صورتحال، تنظیمی امور اور آٸندہ کے لائحہ جیسے ایجنڈاز زیر بحث رہے جب کہ اجلاس کی کاروائی زونل جنرل سیکریٹری جلال جورک نے چلائی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز شہدا بلوچستان کی یاد میں دومنٹ کی خاموشی سے کیا گیا۔

بین الاقوامی سْیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے ساتھیوں نے کہا کہ اس وقت دنیا میں وسائل کے لوٹ مار اور سرمایہ کے حصول کے اس جنگ میں ہم بلوچ بطور محکوم قوم یہ واضع طور پر سمجھتے ہیں کہ ایران ایک قبضہ گیر اور فاشسٹ ریاست ہے جس نے نہ صرف بلوچ کی سرزمین پر قبضہ کیا ہوا ہے بلکہ اس ریاست نے بلوچ قوم کی نسل کشی میں بھی کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ہے اور ایران جو کہ سامراج امریکہ و اتحادیوں کے تمام تر اقتصادی پابندیوں کے باوجو یورینم کی افزودگی کو 60 فیصد مکمل کرچکا ہے اور اپنے بلیسٹک مزائیلوں کو بلوچ اور کرد عوام کی نسل کشی کے لیے استمال کررہا ہے ۔

ساتھیوں کا کہنا تھا اس عالمی گہماگہمی کی صورت میں ایک طرف تو قبضہ گیر اسرائیل ایران پر مزید پابندی عائد کرنے کے لئے امریکی حکومت کو سفارش پیش کررہا ہے وہیں دوسری طرف مصر جیسا ملک کردوں کے ٹھکانوں پر ایران کے ڈرون حملوں کی مزاہمت بھی کررہا ہے۔ یعنی کہ اس قبضہ گیر ریاست میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ردعمل میں بڑی بڑی قوتیں ایران کو زیر کرنے کوشش میں ہیں جبکہ بلوچستان کا تناظر پیش کرتے ہوئے ساتھیوں نے کہا کہ المیہ یہ ہے کہ مرکزی بلوچستان کے گراؤنڈ پولیٹکس میں ماس پارٹیوں کا اس فاشسٹ ریاست کے خلاف اپنی سیاسی پوزیشن کلیٸر نہ کرنا ایک نٸے سیاسی زوال کی نشانی ہے ۔ بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے جہد کار ساتھیوں پر یہ فرض عائد ہوتی ہے کہ ہم ایران کے خلاف اپنی سیاسی لائن کلیٸر کر لیں اور وہاں پر اٹھنے والی عوامی تحریک کو مزید قوت دینے کے لیے ان کے ساتھ سیاسی و اخلاقی کمک کریں۔

تنظیم کے ایجنڈے پر اظہار خیال کرتے ہوئے ساتھیوں نے شال زون کے سابقہ آرگنائزنگ باڈی کی کوششوں کو سراہا کہ وہ ان کٹھن حالات میں جنرل باڈی کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں اور مرکزی سطح کے فیصلہ جات کو عملی جامہ پہنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ کابینہ کے ساتھیوں نے پرجوش عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی مدت کے پورا ہونے تک اپنی تمام تر زمہ داریوں کو بھر پور انداز میں نبھائینگے اور زونل سرکلز ، تنظیمی دورہ ، اور تمام تر ساتھیوں کی تعلیم و تربیت کا بیڑا اٹھانے میں ہم کردار ادا کرینگے۔

آئندہ کے لائحہ عمل کے ایجنڈے میں ساتھیوں نے مختلف فیصلہ جات لیے جن میں یونٹ سازی کے عمل کو تیز تر کرتے ہوئے جامعہ بلوچستاں یونٹ سمیت باقی تمام تعلیمی اداروں میں یونٹس کو فعال کیا جائے گا ، زونل سطح کے سرکلز کو دوبارہ فعال کرکے ساتھیون کی تْعلیم و تربیت پر کام کیا جائے گا، تعلیمی اداروں میں زونل وزٹ کو جاری کرکے وہاں یونٹ سازی کے عمل کو اپنایا جائے گا، زونل فائنانس کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے سربراہ زونل جنرل سیکریٹری جلال جورک ہونگے اور اس کے ساتھ سنگت بلاول بلوچ اور کامریڈ رژن بلوچ کو شامل کیا گیا۔

اور تنظیمی آفس قائم کرنے کے بعد وہاں زونل ساتھیوں کی تعلیم وتربیت کے لئے لائبریری بھی قائم کی جائے گی اور زونل کیبنٹ کی مشاورت کے بعد یہ فیصلہ لیاگیا کہ 4 دسمبر کو شال زون میں ریجنل سکول منعقد کیا جائے گا اور اس کے تمام تر تیاریوں کے لیے کیمٹی تشکیل دی گئی جس کی سربراہی زونل صدر سنگت ظہور بلوچ کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.