آج بلوچ قوم کو بی ایس او کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے: چیٸرمین چنگیز بلوچ

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگناٸزیشن کے مرکزی چیٸرمین چنگیز بلوچ نے بی ایس او کے 55 ویں یومِ تاسیس پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایس او بلوچ قوم کی عظیم سیاسی درسگاہ ہے، جس نے قومی شعور کی آبیاری کے ساتھ ہر تحریک میں ہراول دستے کا کردار بھی نبھایا ہے۔ اس ادارے کی جہد اور نظریات آج بھی ہمارے لیے مشعل راہ ہیں، اور نوجوانوں کی جہد اور حوصلہ مشعل کی آگ کو روشن رکھے ہوئے ہے۔

آج بی ایس او کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے، جہاں مایوسی اور سیاسی جمود پھیل رہا ہے، وہاں صرف بی ایس او کے سچے نظریات ہی حوصلہ بن سکتیں ہیں، اور یہی حوصلہ جمود کو توڑ کر جدوجہد پر مائل کرتا ہے جو انقلاب کی نوید بنتی ہے۔

بی ایس او کا عہد نسل در نسل بلوچ قوم کے نوجوانوں کی قربانیوں سے مضبوط ہوتا جارہا ہے اور ہر مشکل وقت سے لڑتے ہوئے قومی بقا کو ممکن بنایا جارہا ہے۔ بلوچ قوم کے تمام ذی شعور نوجوانوں کو آگے بڑھ کر اپنے قومی ادارے کی کمان سنبھالنی چاہیے اور اپنے اور اپنی قوم کےلیے تاریخ میں مقام بنانا چاہیے۔

بی ایس او زندگ بات

اتحاد جدوجہد آخری فتح تک

Leave a Reply

Your email address will not be published.