خضدار انتظامیہ کی جانب سے علم دشمن پالیسیز و کتاب میلہ پر پابندی عائد کرنا قابل مذمت عمل ہے: بی ایس او

ترجمان: بی ایس او خضدار زون

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگناٸزیشن خضدار زون کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ دنوں سیو اسٹوڈنٹس فیوچر کی جانب سے منعقد ہونے والے کتب میلہ کو سبوتاژ کرنا و منتظمیں کو دهمكی آميز پیغامات دینا نا اہل انتظامیہ کی جانب سے علم و شعور کے خلاف کتاب دشمنی کو ثابت کرتا ہے۔

زونل ترجمان نے کہا کہ کسی بھی سماج کے اندر جہالت، گھٹن، محکومی سے نجات فقط اس وقت حاصل کیجا سکتی ہے جب اس سماج میں کتب بینی کا رجحان موجود ہو۔ بلوچستان میں حکمرانوں کی جانب کتاب کلچر کو پروان چڑھانے کی بجاٸے ہمیشہ اس کلچر کو روکنے اور ختم کرنے کی کاوشیں کی گٸی ہیں۔ جس کی واضح مثال حال ہی میں منعقد ہونے والے کتاب میلے کو انتظامیہ کی جانب سے روکنا اور منتظمین کو ڈرا دھمکا کر اسے منسوخ کروانا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ خضدار میں سیو اسٹوٹنٹس فیوچر کے ساتھیوں نے ہمیشہ سماج میں کتاب و مطالعہ کی رجحان کو پروان چڑھانے کی کوشش کی ہے ان ہی کوششوں کے سلسلے میں ایس ایس ایف کے ساتھیوں کی جانب سے 6 اور 7 جنوری 2023 کو نئے سال کی مناسبت سے خضدار میں کتب میلہ کا انعقاد کرنا تھا۔

مگر کتاب، علم، روشنی و دلیل سے خوفزدہ حکمرانوں نے نا اہل انتظامیہ کے ملی بھگت سے اس کتب میلے کو منسوخ کروایا تاکہ خضدار کے عام عوام کی رساٸی کتابوں تک نہ ہو سکے اور وہ اپنے علم پیاس نہ بجھا سکیں۔ ہم اس علم دشمن و کتاب دشمن عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور کتاب دوست ساتھیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.