بی ایس او وڈھ زون کا زونل باڈی اجلاس

بی ایس او وڈھ زون کا زونل باڈی اجلاس زیر صدارت زونل آرگنائزر ریاض بلوچ منعقد ہوا جس میں تنظیمی امور میں فائنانس ،ممبر شپ کارڈ اور مطالعہ کی اہمیت سمیت مختلف ایجنڈاز زیر بحث رہے

ساتھیوں نے تنظیمی ایجنڈے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس او ایک علمی درسگاہ کی حیثیت سے اپنی اہمیت کو کیڈر بلڈنگ کی صورت منوا چکی ہے جو مسلسل اپنے ممبرز کی سیاسی شعور، اور علمی و فکری آبیاری کر رہی ہے

مزید برآں ساتھیوں نے خصوصاً مطالعہ کی اہمیت پر زور دیتے ہو کہا کہ بی ایس او کا مقصد اپنے کیڈر کو تعمیر کرنا ہے اس کیلئے ضرور ہے کہ ساتھی مطالعہ کا ذوق خود میں پیدا کریں

آخر میں ساتھیوں کو پابند کیا گیا کہ آنے والے سرکل میں ہر ساتھی اپنے زیر مطالعہ کتاب کا مختصر تعارف کریگا جس پر سارے ساتھی متفق ہوئے

Leave a Reply

Your email address will not be published.