شال زون کی جانب سے جامعہ بلوچستان میں ” سیاست اور سیاسی رویوں” کے موضوع پر اسٹڈی سرکل کا انعقاد کیا گیا۔ سماجی و انقلابی رویوں پر تمام ساتھیوں نے کنٹریبوشن دی اور موضوع پر سیر حاصل بحث کیا گیا۔

رپورٹ: شال زون، بی ایس او

شال زون کی جانب سے منعقد کردہ ہفتہ واری اسٹڈی سرکلز کو جاری رکھتے ہوئے بروز جمعہ جامعہ بلوچستان یونیورسٹی میں موضوع بالا پر ایک اسٹڈی سرکل کا انعقاد کیا، جس پر پر مغز اور سیرحاصل گفتگو ہوئی۔

ساتھیوں نے سیاست کی ابتداء، ارتقائی عمل اور جدید سیاسی طرز عمل پر اکیڈمک اور لٹریری بات رکھنے کے علاوہ، سیاست کا مطلب و ڈیفینیشن پر مختلف آئیڈیولوجیکل پرسپیکٹوِ سے روشنی ڈالی اور سیاست کے اندر تضادات، مختلف مفادات، مختلف means and ends کے محور پر کارفرمائی پر بھی شاندار گفتگو کی۔

مزید برآں، سیاسی رویوں کی مفہوم، عملِ تشکیل، انسانی عملی زندگی میں اس کی اہمیت و کردار، یونیورسل سیاسی و انقلابی رویوں کی نشاندھی اور اس کے تناظر میں اپنی تنظیم کے اندر مروج رویوں کی کلچر پر بھی ایک پرمغز بحث کی۔

چونکہ سیاست اور سیاسی رویے اپنی وسعت کے لحاظ سے ایک بڑی ڈسکورس یا سبجیکٹ ہے۔ اس لیے، ساتھیوں نے مزید متعلقہ لٹریچر مطالعہ کرنے کا عہد کیا اور اس موضوع پر مزید بحث کرنے، وضاحت اور مہارت حاصل کرنے کی ضرورت محسوس کی اور تنظیم کے اندر غیر سیاسی رویوں کی نشاندھی اور قلع قمع اور انقلابی سیاسی رویوں کی بیج بونے اور اس کی آبیاری کا فیصلہ کیا۔

آخر میں، ساتھیوں نے اپنے مطالعہ پر مزید اور تواتر کے ساتھ زور دینے، اپنے کیڈرسازی کے عمل کو ڈیولپ اور کامیاب کرنے اور اس موضوع پر مزید سرکلز لگانے کا عہد کیا۔ بلاشبہ، مطالعہ ایک تنظیم کی بنیادی ضرورتوں اور ہتھیاروں میں سے ایک اہم ضرورت اور موثر ہتھیار ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.