سال نو کا تحفہ؛ بی ایس او کی ویب سائیٹ کا اجراء
ایڈیٹر
بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اپنی نصف صدی سے زائد کی جدوجہد کے اندر بیشمار نشیب و فراز سے گزرتے ہوئے عہد حاضر تک آن پہنچی ہے۔ اپنی تاریخی سفر کے اندر بلوچ طلبہ کی درست ترجمانی کے ساتھ قومی امنگوں کی ترجمانی منصفانہ انداز میں بی ایس او کرتی آئی ہے۔
ہر دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بی ایس او کی قیادت نے جدید حکمت عملی کے ساتھ اپنے اہداف کو حاصل کیا ہے اور قوم کی توجہ کا مرکز بنتی رہی ہے۔
آج کے جدید دور میں جڑے رہنے اور طلبہ کی ترجمانی کو مدنظر رکھتے ہوئے بی ایس او کی آفیشل آن لائن جریدہ کا اجراء کیا گیا ہے تاکہ طلبہ کی آواز کو ہمہ وقت دنیا بھر میں پہنچایا جاتا رہے
یاد رہے بی ایس او کا ویب سائیٹ کچھ عرصہ پہلے تک دو سال تک چلتا رہا ہے مگر کچھ تلخ وجوہات کی بنا پر یہ سلسلہ بند رہا، اب دوبارہ اسے بحال کرکہ بہتر انداز میں چلانے کی بھرپور کوشش کی جائیگی۔
بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے اس ویب سائیٹ پر نہ صرف یہ کہ مرکزی پالیسی بیانات جاری کیئے جائیں گے بلکہ قومی و بین الاقوامی امور پر تجزیے و تناظر کے ساتھ تعلیم و تربیت کے حوالے سے تحریریں پبلش کی جاتی رہیں گی۔ قومی زبان و ادب کے حوالے سے مواد بھی تواتر کے ساتھ جاری کیئے جائیں گے۔
تنظیم کے اندر لکھنے اور پڑھنے کے رجحان کو عام کرنے کیلئے تنظیمی ارکان سے مختلف موضوعات پر تحریریں لکھوائی جائیں گی اور انہیں ویب سائیٹ پر ریگولر بنیادوں پر جاری کیا جاتا رہے گا۔
سال نو کے آغاز پر بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی میڈیا ٹیم کی یہ کاوش یقیناً نیک شگون ہے۔
تمام طلباء و طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور جڑے رہنے کی اپیل کرتے ہیں۔
Congratulations on the launch of your new website & Thanks to the Team for planting this wonderful seed for thought provoking individuals.
Good Luck !
Really helpful newly introduced website now we students can get to know about the things happening in our surrounding I admire this step