بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نصیرآباد زون کا سینئر باڈی اجلاس زیر صدارت سینئر وائس چیئرمین غلام محمد بلوچ منعقد ہوا۔ سات رکنی زونل آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی جسکے مطابق احسان بلوچ زونل آرگنائزر، زین بلوچ ڈپٹی آرگنائزر جبکہ مقصود بلوچ پریس سیکریٹری منتخب ہوئے۔

رپورٹ: پریس سیکریٹری نصیرآباد زون

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نصیرا آباد زون کا سینئر باڈی اجلاس زیرِ صدارت سنیئر وائس چیئرمین غلام محمد بلوچ منعقد ہوا۔ جس کے مہمان خاص مرکزی سیکریٹری جنرل چنگیز بلوچ اور مرکزی کمیٹی کے رُکن شیرباز بلوچ تھے۔ نصیرآباد زون کی آرگنائزنگ باڈی تشکیل دی گئی جسکے مطابق احسان بلوچ زونل آرگنائزر اور زین بلوچ ڈپٹی آرگنائزر، مقصود بلوچ پریس سیکریٹری جبکہ عدنان بلوچ، ظفر بلوچ، دوست بلوچ اور اعظم بلوچ آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان منتخب ہوئے۔

اجلاس میں مختلف ایجنڈء زیر بحث رہے جس میں تنظیمی امور اور آئندہ کا لائحہ عمل شامل تھے۔

اجلاس کا باقاعدہ آغاز شُہدائے بلوچستان کے یاد میں دو منٹ کی خاموشی سے ہوا۔

تنظیمی امور کے ایجنڈے میں مرکزی ساتھیوں نے نصیر آباد کی خستہ حالی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس جدید دور میں بھی نصیر آباد بنیادی ضروریاتِ زندگی سے محروم ہے۔ صحت، تعلیم، معاشی و معاشرتی معاملات زبوں حالی کا شکار ہیں۔ نیز ان تمام سختیوں کے علاوہ جاگیردار طبقہ ہر سطح پر غریب عوام کے استحصال میں پیش پیش ہو کر قانون کی دھجیاں اڑاتے نہیں کتراتا۔

نصیر آباد زون کے دوستوں نے جاگیردارانہ سماج کی طرف سے ظلم و زیادتیوں کو ملکی سطح پر اجاگر کرنے اور مظلوم عوام کی آواز قومی اداروں تک پہنچانے میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا عزم کیا۔

آئیندہ کے لائحہ عمل کے ایجنڈے میں مرکزی ساتھیوں نے مرکزی قومی کونسل سیشن کی تیاریوں کو تیز تر کرنے کے حوالے سے نصیر آباد زون کے ساتھیوں کو تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانے کا اعائدہ کیا۔

آخر میں نو منتخب آرگنائزنگ باڈی سے سینئر واۂس چیرمین غلام محمد بلوچ نے حلف لیا اور ساتھیوں کو مبارکباد پیش کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.