تربت: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن تربت زون، عطاءشاد ڈگری کالج کا یونٹ باڈی اجلاس منعقد، یونٹ تشکیل دیا گیا جسکے مطابق سدھیر ولی بلوچ یونٹ سیکریٹری جبکہ شمس بلوچ ڈپٹی یونٹ سیکریٹری منتخب ہوئے۔

تربت زون یونٹ باڈی اجلاس

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن تربت زون، عطاء شاد ڈگری کالج کا یونٹ باڈی اجلاس زیر صدارت زونل آرگنائزر عقیل جلال منعقد ہوا جسکے مہمان خاص مرکزی جونئیر جوائنٹ سیکریٹری ظفر رند جبکہ اعزازی مہمان رکن سنٹرل کمیٹی خلیفہ برکت تھے۔

اجلاس کا باقاعدہ آغاز شہداء بلوچستان کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی سے ہوا جس کے بعد تعارفی نشست، تنظیمی امور، تنظیمی ڈسپلن، تاریخِ بی ایس او اور آئیندہ کے لائحہ عمل کے ایجنڈے زیر بحث رہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ساتھیوں نے کہا کہ عطا شاد ڈگری کالج تربت ماضی میں بلوچ سیاست کا مرکز رہا ہے اور اس کا تاریخ میں اہم کردار رہا ہے مگر آج کے اس عہد میں بلوچ طلباء سیاست سے کنارہ کشی کرکے اپنے سنہرے تاریخ کو فراموش کرنے کی طرف جا رہے ہیں مگر ایسے موقع پر بی ایس او کے ساتھیوں کی جدوجہد قابل ستائش ہیکہ ایک طرف مفاد پرستی و چاپلوسی اور دوسری طرف انتہاپسندانہ رجحانات کے دلدل میں طلبہ سیاست کے بحالی کی مثالی جدوجہد کر رہے ہیں۔ یہی وقت کی اہم ترین ضرورت ہیکہ بلوچ نودربر درست راستے کا انتخاب کرکے اپنے تاریخ کو دہرائے اور اپنے سیاسی اداروں کو مضبوط کریں۔

مزید ساتھیوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آج کے عہد میں ہماری زمہ داری بنتی ہیکہ ہم بلوچ طلباء کی رہنمائی کرکے انکو درست راستے کی طرف لائیں اور انکی سیاسی اور شعوری تربیت کریں۔

آئندہ کے لائحہ عمل میں عطاء شاد ڈگری کالج کا یونٹ باڈی تشکیل دیا گیا جس میں تمام دوستوں کے اتفاق رائے سے سدھیر ولی یونٹ سیکریٹری جبکہ شمس بلوچ ڈپٹی یونٹ سیکریٹری منتخب ہوئے۔

اجلاس میں فیصلہ لیا گیا کہ ہر ہفتہ یونٹ کی طرف سے اسٹڈی سرکلز لگایا جائے گا اور ممبر سازی کے عمل کو تیز کرتے ہوئے کونسل سیشن کی تیاروں میں بھر پور حصہ ڈالا جائیگا۔

آخر میں نو منتخب یونٹ باڈی کے عہدے داران سے حلف لیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.