گرلز ڈگری کالج خاران اور انٹر کالج مسکان قلات میں لیپ ٹاپ کے حصول کےلئے طلبا پر کمپوٹر ڈپلومہ کی شرائط مقرر کرنا سراسر ناانصافی ہے۔ بی ایس او، خاران زون

پ-ر خاران زون، بی ایس او

بلوچ اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن خاران زون کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حال ہی میں گرلز ڈگری کالج خاران اور گورنمنٹ بوائز انٹر کالج مسکان قلات خاران کے طلبا کے لئے سالانہ تعلیمی بجٹ میں سے لیپ ٹاپ اسکیم اور سکالرشپس آئے ہوئے ہیں ۔ لیکن ان کے حصول کےلئے طلبا پر کمپوٹر ڈپلومہ کی شرط مقرر کر دی گئی ہے، جو کہ خاران جیسے پسماندہ علاقے میں طلبا کو جدید تعلیم سے دوری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

واضع رہے کہ سر خاران مسکان قلات سمیت خاران مین سٹی میں بھی اس وقت کوئی ایسا باقاعدہ ادارہ موجود نہیں ہے کہ جہاں مستقل طور پر طلبا کو کمپوٹر کے کورسز کروائے جائیں۔ تو ان تمام حالات کو مدنظر رکھتے طلبہ طالبات کے لئے کمپوٹر لیٹریسی اور ٹریننگ کی شرط اور سرٹیفکٹ کا معیار سمجھ سے بالاتر ہے۔

یاد رہے کہ ماضی میں بھی خاران سمیت بلوچستاں بھر میں طلباء کے سکالرشپس اور دوسرے وظائف کو غیر ضروری شرائط کی مد میں ہڑپ لیا گیا تھا۔ اور آج ایک بار پھر انہی روایات کو دوہرا کر طلباء کو ان کے حقوق سے محروم رکھا جا رہا، جسکی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.