بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن تربت زون کے آرگنائزر عقیل جلال کی زیر صدارت تربت یونیورسٹی کا یونٹ باڈی اجلاس میں منعقد ہوا اور تربت یونیورسٹی کی یونٹ تشکیل دی گئی۔ جسکے مطابق قادر بخش بلوچ یونٹ سیکریٹری جبکہ کیّا بلوچ ڈپٹی یونٹ سیکریٹری منتخب ہوئے۔

رپورٹ: تربت زون، بی ایس او

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن تربت زون کے جامعہ تربت کا یونٹ باڈی اجلاس زونل آرگنائزر عقیل جلال کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں تنظیم کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری ظفر رند اور مرکزی کمیٹی کے ممبر خلیفہ بلوچ بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

اجلاس میں مختلف ایجنڈے زیر بحث لائے گئے جس میں تعارفی نشت، طلبہ سیاست، تنظیم (بی ایس او) اور آئندہ لائحہ عمل کے ایجنڈے شامل تھے۔

اجلاس کا باقاعدہ آغاز شہدائے بلوچستان کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی سے کیا گیا اور بعدازاں تعارفی نشست میں دوستوں کے تعارف کے ساتھ یونٹ اجلاس کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔

طلبہ سیاست کے ایجنڈے پر بات کرتے ہوئے بی ایس او کے رہنماؤں نے کہا کہ آج کے دور میں جب ہم تیسری دنیا کے حالات کو دیکھتے ہیں تو ہمیں یہاں کے سماج کی پست حالی واضح طور پر دکھائی دیتی ہے۔ ان حالات کو تبدیل کرنے میں بنیادی کردار نوجوانوں کا بنتا ہے۔ اگر نوجوان خود غیرسیاسی پن کا شکار ہوں تو اس سماج میں پست حالی یقینی ہوگی۔ اسی لئے آج کے دور میں ہم پر زمہ داری عائد ہوتی ہیکہ ہم بطور نوجوان سیاسی میدان میں اُتر کر بلوچ سماج کی بہتری اور بڑھوتری کیلئے سیاسی جدوجہد کا حصہ بنیں۔

جبکہ تنظیم کے ایجنڈے پر بات کرتے ہوئے بی ایس او کے رہنماؤں نے کہا کہ دور حاضر میں جب ہم بلوچ سماج پر نظر دوڑاتے ہیں تو ہمیں سیاسی بحرانات کا واضح طور پر پیغام ملتا ہے۔ اگر حالیہ واقعات جو کیچ میں رونماء ہوئے ہیں ان کا جائزہ لیں تو ہمیں لیڈرشپ کی مکمل بحران نظر آتی ہے۔ دراصل ان سیاسی بحرانات کی وجہ طلبہ سیاست کی زوال ہے۔ آج اگر ہم بلوچ سماج کو ان بحرانات سے نکالنا چاہتے ہیں تو ہمیں انفرادیت سے نکل کر اجتماعیت کی طرف جانا پڑے گا اور ایک منظم طریقے سے جدوجہد کرنا ہوگا۔ جدوجہد کیلئے کلیدی کردار منظم ڈسپلن کے تحت کیا جاتا ہے جوکہ تنظیم کی صورت میں یقینی بنتا ہے۔اسی لئے ہم تنظیم کاری و کیڈرسازی کو اولیت و فوقیت دیتے ہوئے بی ایس او کے کارواں کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

آئندہ لائحہ عمل کے ایجنڈے میں بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن تربت زون کے جامعہ تربت کے یونٹ کا باقائدہ تشکیل عمل میں لایا گیا جس میں تمام ساتھیوں کے مشترکہ اور باہمی اتفاق سے قادر بخش بلوچ کو یونٹ سیکرٹری جبکہ کیّا بلوچ کو ڈپٹی یونٹ سیکٹری منتخب کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.