بی ایس او خضدار زون کی جانب سے ”سیاسی تنظیم اور کارکن“ کے عنوان پر ایک تربیتی سرکل کا انعقاد کیا گیا۔

رپورٹ : پریس سیکریٹری، خضدار زون

بی ایس او خضدار زون کا تربیتی سرکل ”سیاسی تنظیم اور کارکن “ کے موضوع پر منعقد ہوا ، سرکل کا آغاز دنیا بھر کے محکوموں اور بلوچ شہدا کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی و انقلابی اشعار سے ہوا۔

اس کے بعد ساتھیوں نے آگے بڑھتے ہوئے سرکل کے عنوان کا تعارف کیا اور سرکل کو مزید آگے بڑھایا۔ ساتھیوں نے کہا کہ تنظیم افراد کے اجتماع اور متفقہ سیاسی پروگرام سے بنتی ہے لوگوں کی ایسی مجموعی تعداد جس میں معاشرتی میل جول، پیداواری و معاشی معاملات اور مخصوص اجتماعی مشترکہ مقاصد ہوں تنظیم کہلاتی ہے۔

سیاسی تنظیم بھی اسی طرح افرادی اجتماع سے بنتی ہے مگر سیاسی تنظیم سماج کی باقی تنظیموں سے کافی مختلف اور الگ ہوتی ہے جو ایک مخصوص نظریہ، پروگرام اور مضبوط منشور کا تابع ہوتی ہے جس کا ایک واضح مقصد ہوتا ہے اسی مقصد کے حصول کےلیے وہ اپنے مخصوص پروگرام کے ذریعے جدوجہد کرتی ہے۔

ساتھیوں نے مزید بحث کو آگے بڑھاتے ہوئے اس پر اپنی آراء کا کا اظہار کیا کہ تنظیم میں کارکن کا جتنا کردار اہم ہے اسی طرح اس کی تنظیمی ذمہ داری بھی اہم ہوتی ہے اور کارکن و تنظیم کا آپس میں ایک جدلیاتی رشتہ ہوتا ہے۔ کارکن ہی تنظیمی پرچار کو معروض میں لاتا ہے جس سے نئے خیالات اور تازہ سیاسی فکر کا دروازہ کُھلتا ہے ۔ تنظیمی کارکن ہمہ وقت عملی طور پر تنظیم سے جڑا رہتا ہے جو تنظیمی پروگرام اور نظریات پہ قائم ہوتا ہے اور تنظیمی امور کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتا ۔

سرکل کے اختتام پہ ساتھیوں نے موضوع کے حوالے سے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا، اور زون کے اندر تربیتی لیکچرز و اسٹڈی سرکلز کو آگے جاری رکھنے کا عزم کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.